امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف کے مارکیٹنگ موسم 2020-21 کے دوران ایم ایس پی کی کارروائی


موجودہ موسم میں دھان کی خریداری پچھلے موسم سے 22.43 فیصد زیادہ رہی

ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے خریف کی دالوں اور تلہن کے سلسلے میں اسی تاریخ سے جو انھوں نے طے کی ہے خریداری کی شروعات کے انتظامات کر رہی ہیں

Posted On: 20 OCT 2020 4:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 اکتوبر      حکومت خریف 2020-21 کی فصلیں کسانوں سے موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے تحت  گذشتہ موسموں کی طرح خریداری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

2020-21 کے لیے  دھان کی خریداری دھان اُگانے والی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں پنجاب ، ہریانہ ، یوپی ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ ، چنڈی گڑھ ،جموں وکشمیر اور کیرالہ میں برابر ہو رہی ہے۔19 اکتوبر 2020 تک 98.19 لاکھ ایم ٹی دھان 8.54 لاکھ سے خریدا جاچکا ہے، جس کی مالیت 18880 روپئے فی ایم ٹی کی کم از کم امدادی قیمت کے حساب سے 18539.86 کروڑ روپئے تھی ۔پچھلے سال یعنی 2019-20  میں  اسی مدت کے دوران دھان کی خریداری 80.20 ایل ایم ٹی تھی ۔اس طرح پچھلے موسم کے مقابلے میں موجودہ موسم میں خریداری 22.43 فیصد زیادہ رہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J6EX.jpg

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس کے علاوہ ریاستوں سے موصول ہونے والی تجویز کے مطابق  2020 کے خریف کے مارکیٹنگ موسم کے لیے  42.46 لاکھ ایم ٹی دالوں اور تلہن کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ یہ خریداری تمل ناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ، اتر پردیش ، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش سے تھی نیز یہ خریداری قیمت  کی امدادی اسکیم (پی ایس ای ا کتوبر س) کے تحت تھی۔ اس کے علاوہ آندھراپردیش ، کرناٹک، تمل ناڈو، اور کیرالہ سے 1.23 ایل ایم ٹی کھوپرے کی خریداری کی منظوری بھی دی گئی۔ دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے پی ایس ایس کے تحت دالوں، تلہن اور کھوپرے کی خریداری کے لیے تجویزیں موصول ہونے کے بعد منظوری دی جائے گی تاکہ  ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خریداری 2020-21 کے لیے مشتہر شدہ ایم ایس پی پر رجسٹرڈ شدہ کسانوں سے براہ راست کی جاسکے بشرطیکہ متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مشتہر شدہ کٹائی کے موسم کے دوران مارکیٹ کی شرح ایم ایس پی سے کم ہوجائے۔یہ خریداری مرکز کی نامزد کردہ خریداری ایجنسیوں کے ذریعے مرکزی نوڈل ایجنسیاں کریں گی۔

19 اکتوبر2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 806.11 ایم ٹی مونگ اور اُڑد کی ایم ایس پی کے تحت خریداری کی تھی اس کی مالیت 5.80 کروڑ روپئے تھی جس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر اور ہریانہ کے 779 کسانوں کو فائدہ پہنچا۔ اسی طرح 52.40 کروڑ روپئے کی امدادی قیمت پر 5089 ایم ٹی کھوپرا خریدا گیا جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچا۔ کھوپرا اور اُڑد کے سلسلے میں شرحیں یہ سامان اُگانے والی ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔ متعلقہ ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں خریف کی دالوں اور تلہن کے سلسلے میں ان کی آمد پر مبنی متعلقہ ریاستوں کی طرف سے طے کردہ  تاریخ سے خریداری کی شروعات کے لیے انتظامات کر رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028WC2.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z7L8.jpg

 

ایم ایس پی کے تحت کپاس کی خریداری کی کارروائی شمالی ریاستوں یعنی پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں  ٹھیک طریقے پر جاری ہیں۔ 19 اکتوبر 2020 تک 56590.51 لاکھ روپے کی مالیت کی 200512 کپاس کی گاٹھیں 40196 کسانوں سے خریدی جاچکی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004APXO.jpg

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6560      

 



(Release ID: 1666226) Visitor Counter : 106