ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
اسکل انڈیا مشن کے تحت معیار کو بڑھاوا دینے کو یقینی بنانے کے لئے
لیدر سیکٹر اسکل کونسل نے اسکیل انڈیا اینڈرائڈ ایپ لانچ کیا
Posted On:
15 OCT 2020 6:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 15اکتوبر/ اپنی ہر طرح کی خدمات میں معیار اور کوالٹی کو بڑھاوا دینے کو یقینی بنانے کی غرض سے لیدر سیکٹر اسکیل کونسل( ایل ایس ایس سی) نے اسکل سرٹیفکیشن اسسمینٹ فار لیدر ایمپلائی ( ایس سی اے ایل ای) انڈیا اینڈ رائڈ ایپ لانچ کرنے کااعلان کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ کونسل اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹر پرینر شپ( ایم ایس ڈی ای) کی وزارت کے تحت کام کرتی ہے۔ کوالٹی کو یقینی بنانے، نگرانی، تجزیہ، تصدیق نامہ اور اے ایس ای سی ایم پورٹل کی ڈیجٹیل صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔ یہ مخصوص قدم اس مقصد سے بھی اپنایاگیا ہے کہ صلاحیت سازی تربیت تجزیہ اور چمڑے وچمڑے کی مصنوعات تیار کرنے والی صنعت سے متعلق مسائل کو بہ آسانی حل کیا جاسکے۔
اس اینڈ رائڈ ایپ کواسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹر پرینر شپ کے مرکزی وزیر جناب ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے ایک ورچول تقریب میں لانچ کیا جس میں جناب پی آر عقیل احمد چیئرمین ایل ایس ایس سی اور جناب راجیش رنتھم سی ای او ایل ایس ایس سی نے خاص طور پر شرکت کی۔ اس پلیٹ فارم سے تمام متعلقہ امور جیسے صلاحیت سازی روزگار کے حوالہ سے امیدوار/ ٹرینی کانام۔ ملازمین اور دوسرے لوگ ہر طرح کی جانکاری ایک ہی جگہ سے حاصل کرسکیں گے۔ ان خدمات تک رسائی ویب اور اینڈ رائڈ ایپلی کیشن کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے جو عام طور پر اسمارٹ ڈیوائس ڈیسک ٹاپ/ لیپ ٹاپ ،اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ یا فیلیٹ پر دستیاب ہوگی۔ ترتیب، تجزیہ اور سرٹیفکیشن خدمات میں معیاری کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے ساتھ ساتھ یہ ایپ ملازمین کو دوسرے متعلقہ افراد سے رابطہ میں مدد فراہم کرے گا۔
اس بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ ایل ایس ایس سی کے ذریعہ اسکیل انڈیا پلیٹ فارم کو روشناس کرانے سے چمڑے کی صنعت میں صلاحیت سازی کو فروغ حاصل ہوگا اور ہمیں عزت مآب وزیراعظم کے ورژن آتم نربھر بھارت کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ تاکہ صلاحیت سازی میں ہم اپنے ملک کو دنیا کی راجدھانی بناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اسی وقت ممکن ہے جب مستقبل کے اسکلنگ پروگرام اور ضرورتوں کے مطابق بہتر اور ضروری آلات سے اپنی ٹیکنالوجی کو معیاری بنائیں۔ اس پروگرام سے ایک واحد نکتہ کے طور پر مختلف اسکیموں اور شعبوں کے درمیان اشتراک قائم کرنے میں مدد ملے گی علاوہ ازیں پروگرام کو بھی ایک دوسر سے مربوط کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ذریعہ ایک ہی پلیٹ فارم سے متعلقہ لوگوں کو معیاری خدمات مہیا کرانے میں بھی مدد ملے گی۔
ایس سی اے ایل ای سے امیدواروں کی صلاحیت اور ان کے تجربے کو جاننے میں مدد ملے گی ۔ساتھ ہی ان کے رویہ کو بھی جاننے میں یہ معاونت کرے گا۔ یہ ہر امیدوار کو صنعت کے لئے تیار کرے گا دوسرے اس کے ذریعہ امیدوار ، روزگار کے مواقع تلاش کرسکے گا اور تربیت مکمل کرنے کے بعد سرٹیفکیشن کے لئے امیدوار سے رابطہ بھی ہوسکے گا۔ یہ انگریزی ، ہندی ، تمل اور بنگالی زبان میں مہیا ہوگا، لیکن بعد میں مرحلہ وار اس میں دوسری زبانیں بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔ یہ ایپ جاب پورٹل کے طور پر بھی استعمال ہوسکتا ہے اس کے ساتھ مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ اور اسے فائدہ مند بنانے میں بھی اس سے بڑی مدد ملے گی۔ ملازمین اس کے توسط سے اپنی صلاحیتوں کی خامیوں کو بھی دور کرسکیں گے اور ان خامیوں کو دور کرنے کے لئے اس ایپ میں مناسب ٹریننگ موڈیول کی تلاش بھی کرسکیں گے۔ چمڑے کے مزدور اور چمڑے کی صنعت سے جڑے دوسرے لوگ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے ای۔ لرننگ کے لئے خود کو رجسٹر کرواسکیں گے اوراس کا سرٹیفکیٹ بھی انہیں ملے گا، اس سے پیداوار میں کوالٹی بھی آئے گی اور ملازمین کو اپنا کیریئر بہتر بنانے میں بھی مدد ملے سکے گی۔ اسکیل پلیٹ فارم کے ذریعہ ملازمین تبدیل ہوتی بازاری ضرورتوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں میں بہتری لا سکے گا اور صنعت کی ضرورت کے مطابق خود کو ڈھال میں سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم سے تربیت حاصل کرنے والے مقررہ تاریخ اور نتائج اس پر دیکھ سکیں گے۔ ساتھ ہی امیدواروں کے تعلق سے تمام تر تفصیل اس پر موجود ہوگی۔
اس پلیٹ فارم سے ٹرینیوں کو لرننگ اور تربیت سے متعلق دوسری معلومات مکمل طور پر حاصل ہوں گی۔ اس پر ویڈیو کلپس پریژن ٹیشن کلاس روم سرگرمیاں ، نوکری کے تعلق سے تربیتی ضرورتوں اور سرگرمیوں کے بارے میں مواد بھی دستیاب ہوگا۔یعنی اس پر پورا ٹریننگ سیشن پلان موجود رہے گا۔ اس پر ٹرینیوں کی حاضری کا بھی اندراج ہوسکے گا۔ تربیت میں ہوئی پیش رفت ، فیڈ بیک اور اس کے لئے ضروری دوسری دستاویزات بھی مہیا ہوں گی۔ اس سے ٹریننگ کو اپنے وقت کو بہتر طور پر استعمال کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں با صلاحیت، روزگار کا اہل بننے میں اپنی تربیت پر ہی توجہ مرکوز رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
لیدر سیکٹر اسکل کونسل کے بارے میں
دی لیدر سیکٹر اسکیل کونسل(ایل ایس ایس سی) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے یہ ہندوستان کی چمڑا صنعت کو ضرورتوں کے مطابق با صلاحیت افراد مہیا کراتی ہے۔ ایل ایس ایس سی کا قیام 2012 میں بنیادی طور پر سیکٹر اسکل کونسل کے طور پر عمل میں آیا اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن( ایل ایس ڈی سی) نے اس کو منظوری دی۔ ہم چمڑے کی صنعت کے متعدد شعبوں مثلاً تیار چمڑا، فوڈ ویئر، گارمنٹ، لیدر وگڈس، سیڈلری اینڈ ہارنیس سیکٹر میں ضرورت کے مطابق روزگار اور تربیت فراہم کرتے ہیں۔ ہم چمڑا صنعت حکومت کی تنظیموں ایکیڈمیوں کے لئے ایک میزبان ممبر کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ تربیتی شراکت داروں اور دوسرے لوگوں کے لئے معاون کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔ صنعت کی ضرورتوں اور خاص طور پر برآمدات اور عالمی صنعتی معیار کے نقطہ نظر سے کونسل فار لیدر ایکسپورٹ سے ہماری شراکت داری میں ہمیں ایک دوسرے سے قریب تر کردیا ہے۔
اس کے ڈیولپمنٹ پر مزید تفصیل کے لئے درج ذیل لنک دیکھیں:
Facebook: www.facebook.com/SkillIndiaOfficial; Twitter: @MSDESkillIndia;
YouTube: https://www.youtube.com/channel/UCzNfVNX5yLEUhIRNZJKniHg
************
( م ن ۔ج ق ۔رض)
Word-1256 (2020 19.10.)
U- 6515
(Release ID: 1665760)
Visitor Counter : 213