وزارتِ تعلیم

تعلیم کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے آئی آئی ٹی جودھپور میں اختراعی اور ان کیوبیشن سینٹر اور اسپورٹس کمپلیکس کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا

Posted On: 16 OCT 2020 8:29PM by PIB Delhi

تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج آن لائن تقریب کے دوران آئی آئی ٹی جودھپور کے مستقل کیمپس میں دو سہولتوں یعنی اختراعی اور ان کیوبیشن سینٹر اور اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب سنجے سنگھ دھوترے نے بالترتیب گیسٹ آف آنر یعنی اعزازی مہمان اور خصوصی گیسٹ کی حیثیت سے شرکت کی۔ آئی آئی ٹی جودھپور کے بی او جی کے چیئرمین ڈاکٹر آر چدمبرم نے بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

اپے خطاب میں جناب پوکھریال نشنک نے اس بات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ اس انسٹی ٹیوٹ (ادارے) نے خوبصورت کیمپس کی ترقی کے لئے 850 ایکڑ اراضی کا استعمال کیا اور جی آر آئی ایچ اے (گریہا) 5 اسٹار ریٹنگ حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ آج اسپورٹس فیسلٹی (سہولت) کا بھی افتتاح کیاگیا ، جو کھیلوں کی تمام اہم سہولتوں سے لیس ہے۔ ان سہولتوں میں فٹبال ، کرکٹ، ہاکی، باسکٹ بال وٹینس کورٹ ، ایتھلیٹکس ٹریک، والی بال، یوگا گراؤنڈ اور کبڈی کورٹس شامل ہیں اور یہ سبھی بین الاقوامی معیارات کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سہولتیں یعنی طور پر کھیلوں میں دلچسپی کو فروغ دینے میں مدد کریں گی اور جودھپور کے کھیلوں کی سطح میں اضافہ ہوگا اور قریب کے دیہی علاقوں میں کھیلوں کے تئیں دلچسپی بڑھے گی۔

وزیر موصوف نےکہا کہ آئی آئی ٹی جودھپور ایک مکمل اختراعی ایکوسسٹم تیار کرپانے میں کامیاب ہوپایا ہے۔ آئی آئی ٹی جودھپور نے اپنے کیمپس میں ایک ان کیو بیشن اور اختراعی مرکز قائم کیا ہے تاکہ نئے دور کے وینچرس یعنی جوکھم بھرے کارناموں کا ایک مرکزی حیثیت دی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کیوبیشن اور اختراعی سینٹر اس ایکوسسٹم میں کلیدی رول ادا کرے گا۔ وزیر موصوف کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس سینٹر کا فوکل تھیم ہے۔ اے آئی،آئی او ٹی اور 5 جی کو مربوط اگلی جنریشن کی ٹکنالوجی کو فروغ دینا، جو صحت، زراعت، سائبر سیکورٹی، مینوفیکچرنگ اور مٹیل پروسیسنگ صفتوں سمیت معاشی صورتحال کے سبھی شعبوں کو متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے قائم کردہ جودھپور سٹی نالج اور ایوویشن کلسٹر (جے سی کے آئی سی) خطے کے کچھ اہم مسائل دور کرکے صفت کاروں کی ترقی کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس کلسٹر کی ابتدائی توجہ تین بہت اہم ورٹیکلز پر ہوگی۔ ان تین میں میڈیکل ٹکنالوجی، کرافٹ، واٹر مینجمنٹ اور گورننس شامل ہیں۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اننت بھارت ابھیان پروگرام کے لئے کیے گئے مختلف اقدامات کی تعریف کی۔

انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی مصنوعی ذہانت، تھری ڈی پرنٹنگ، بڑے ڈیٹا تجزیے اور مشینری لرننگ جیسی کٹپنگ ایج ٹکنالوجی کی ترقی میں کافی مددگار ثابت ہوگی اور ملک کو دنیا میں نمایاں مقام دلائے گی۔ وزیر موصوف نےاس بات کی تعریف کی کہ آئی آئی ٹی جودھپور نے اپنے نصاب کو قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق بنانے کے لئے بہت سی کوشش کی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اطمیان کا اظہار کیا کہ تعلیم کی وزارت آئی آئی ٹی جودھپور کی ترقی کو تیز تر کرنےکے لئے مدد جاری رکھے گی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی طرف سے جاری کی گئی نئی مثالی تعلیمی پ۹الیسی کا ذکر کیا۔ انہوں نے اختراعی سینٹر اور اسپورٹس کمپیکس کے قیام کے لئے آئی آئی ٹی جودھپور کی طرف سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نےکہا کہ ان سہولتوں سے نیتی طور پر حکومت کی فٹ انڈیا موومنٹ اور طلبا کمیونٹی کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی اور سب کے لئے پینےکے پانی کے لئے مشن کے شعبے میں اختراعی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے خطاب میں وزیر مملکت برائے تعلیم جناب سنجے سنگھ دھوترے نے کہا کہ آئی آئی ٹی جودھپور کی نئی سہولتیں شروع کرنے کے لئے مبارکباد دیں۔ انہوں نے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سینٹر ٹکنالوجی کے ذریعے صحت، تعلیم، ماحولیات، زراعت اور روزگار کے شعبوں میں تعاون دے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں ملٹی ڈسیپلنری، فلیکزبل اینٹری اور ایگزٹ، تعلیم، بینک آف کریڈٹ، تحقیق پر توجہ اور نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن پر زور دیا گیا ہے۔

آئی آئی ٹی جودھپور کے ڈائریکٹر پروفیسر سنتانو چودھری نے اپنے خطاب میں آئی آئی ٹی جودھپور کی حالیہ حصولیابیوں کاذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی جودھپور کی جانب سے شروع کیے گئے نئے پروگرام منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے میڈیکل ٹکنالوجیز پر شروع کیے گئے نئے پروگراموں کے بارے میں بھی ذکر کیا۔ جو ایمس جودھپور کے ساتھ مشترکہ طور پر شروع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے آئی آئی ٹی جودھپور کی نئی تحقیقی کاموں کا بھی ذکر کیا جن میں خاص طور پر سائبرفزیکل سسٹ وروبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور واٹر ٹکنالوجیز شامل ہیں۔

آئی آئی ٹی جودھپور کے بورڈ آف گورنرس کے چیئرمین ڈاکٹر آر چدمبرم نے اپنے صدارتی خطبے میں آئی آئی ٹی جودھپور کے ذریعے قائم کردہ نئی سہولتوں کی تعریف کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران آئی آئی ٹی جودھپور نے کافی ترقی کی ہے۔

................

            م ن، ح ا، ع ر

U-6492


(Release ID: 1665706) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil