بجلی کی وزارت
پی ایف سی اور جے کے پی سی ایل نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر کے لئے اتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت لیکویڈیٹی سرمایہ اسکیم کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط اور اس کا تبادلہ کیا
توانائی کی وزارت پی ایف سی نے جے کے پی سی ایل کو بقایا رقم کلیر کرنے کے لئے 2790 کروڑ روپے کی منظوری دی
Posted On:
16 OCT 2020 5:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی17،اکتوبر2020
حکومت کی اپنی پاور فائنانس کارپوریشن لمیٹیڈ (پی ایف سی) نے جموں وکشمیر پاور لمیٹیڈ (جے کے پی سی ایل) کو اس پر بقایا رقم واجبات کلیر کرنےکے لئے 2790 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ پی ایف سی ہندوستان کی سرکردہ این بی ایف سی ہے۔
پی ایف سی اور جے کے پی سی ایل نے آج مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر کے لئے اتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت لیکویڈٹی ان فیوشن اسکیم کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا۔ اسکیم کے تحت منظور کی گئی رقم استعمال 31 مارچ تک سی پی ایس یو، جینکو اور ٹرانسکو آئی پی پی ایس اور آر ای جنیریٹرس کی بقایا رقم کی ادائیگی کرنے کے لئے کیا جائے گا۔
اس تبادلے، سمجھوتے پر دستخط پرنسپل سکریٹری پی ڈی ڈی روہت کنسل کے ساتھ جے کے پی ڈی ڈی کے پی ڈی سی ایل، جے پی ڈی سی ایل، پی ایف سی اور آر ای سی کے سینئر افسران کی موجودگی میں کیے گئے۔
مئی میں حکومت نے ڈس کومز کے لئے 90 ہزار کروڑ روپے کی لیکویڈٹی ان فیوشن کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت یہ یوٹیلٹیز پی ایف سی اور آر ایس سی سے رعایتی شرحوں پر قرض حاصل کریں گی۔ یہ حکومت کی ایک پہل ہے تاکہ جین کوس کو بچائے رکھنے میں مدد کی جاسکے۔ بعد میں لیکویڈٹی ان فیوشن پیکیج کی حد کو بڑھا کر 12 لاکھ کروڑ روپے کردیاگیا۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-6489
(Release ID: 1665617)
Visitor Counter : 157