ریلوے کی وزارت

ریلوے بورڈ نے تہواروں کے موسم میں اسٹیشنوں پر بڑھنے والی بھیڑ کے پیش نظر بندوبست، کووڈ پروٹوکول، انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی اور کووڈ کے دوران دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

Posted On: 16 OCT 2020 7:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی17،اکتوبر2020

آئندہ تہواروں کے سیزن میں اسٹیشنو ں اور ٹرنوں میں کئی گنا بھیڑ بڑھے گی۔ عالمی وبا کے دوران خاص طور سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے ضابطوں کو سختی سے نافذ کیے جانےکی ضرورت ہوتی ہے۔ چیئرمین کم سی ای او، ریلوے بورڈ، ممبر آپریشن اور بزنس ڈیولپمنٹ اور ڈی جی، آر پی اف نے 16 اکتوبر 2020 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے زونل اور ڈویژنل سطحوں پر فیلڈ فارمیشن کے افسروں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ فیلڈ فارمیشن سے کہا گیا تھا کہ وہ ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ریلوے انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے رہنما خطوط سے متعلق سفر کرنے والے مسافروں میں زبردست طور پر بیداری مہم شروع کریں۔ ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ ضابطوں پر سختی سے عمل کریں۔

چونکہ فیسٹول سیزن کے دوران اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں کئی گنا بھیڑ بڑھنے کا قوی امکان ہے، لہٰذا اس بات کو محسوس کیاگیا کہ خواتین مسافروں کی سیکورٹی اور حفاظت کے لئے تمام زونوں میں توجہ کے ساتھ ایک پہل شروع کی جائے۔

ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے والی خاتون مسافروں کو بہتر حفاظت اور سیکورٹی (سلامتی) فراہم کرنےکے لئے ایک نئی پہل ’ میری سہیلی‘ شروع کی گئی ہے۔ اس پہل کا مقصد خاتون مسافروں میں سلامتی اور تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے اور خاتون مسافروں کو کے سامنے آنے والی یا دیکھے جانے والی سیکورٹی سے متعلق کسی بھی مسئلے کو مؤثر ڈھنگ سے نمٹایا جائے۔

یہ محسوس کیاگیا ہے کہ انسانوں کی اسمگلنگ میں شامل مجرم، تہواروں کے سیزن کے بھیڑ کا فائدہ اٹھاکر عورتوں اور بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی کوشش کرسکتے ہیں، کیونکہ وہ اس جرم کے لئے سب سے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ آئندہ تہواروں کے سیزن کے دوران انسانوں کی اسمگلنگ کے خطرے کو روکنے کے لئے ایکشن پلان پر گفتگو کی گئی۔ یہ فیصلہ کیاگیا کہ انسان کی اسمگلنگ کرنے والوں کی شناخت کرنے اور انہیں پکڑنے کے لئے لگاتار اور ٹھوس مہم چلائی جائے گی۔

فیلڈ میں کام کرنے والے افسروں کو ریزرو ٹکٹوں کو بدلنے اور ضرورت مند مسافروں کو مہنگے دام پر فروخت کرنے کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھنے کے لئے ہدایت دی گئی ہے۔

...............................................................

 

 م ن، ح ا، ع ر

17-10-2020

U-6488



(Release ID: 1665616) Visitor Counter : 89