وزارت سیاحت

سیاحت کے مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے سیاحتی وزرا / افسران کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی


پٹیل نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں سے قومی سیاحتی پالیسی کے مسودے پر اپنے مشاہدات ساجھا کرنے کو کہا تاکہ وزارت اسے جلد از جلد حتمی شکل دے سکے

Posted On: 16 OCT 2020 6:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی17،اکتوبر2020

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج نئی دہلی میں 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے سیاحتی وزرا/ افسران کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ 15 اکتوبر 2020 کو منعقدہ سلسلہ وار میٹنگوں کا حصہ ہے جس میں 15 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں ریاستی سیاحتی وزرا اور افسران نے شرکت کی تھی۔ سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب یوگیندر ترپاٹھی، ڈی جی، سیاحت، محترمہ میناکشی شرما اور وزارت سیاحت کے دیگر سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل ہیں:

1      گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے درمیان سفر میں آسانی پیدا کرنا۔

2      سیاحت اور میزبانی شعبے کے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مراعات کی پیشکش۔

3      تحفظ ضوابط پر عمل آوری کے لئے میزبانی صنعت سے متعلق جائزہ، بیداری اور تربیت کے نظام پر کام کرنا۔

4      سیاحت کے احیا کے لئے مشورے دینا اور میزبانی صنعت کے قومی مربوط ڈیٹابیس پر کام کرنا تاکہ میزبانی اکائیوں کا زبردست ڈیٹابیس تیار کیا جا سکے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر سیاحت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کا شعبہ کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران سب سے زیادہ متاثرہ شعبوں میں شامل ہے۔ تاہم ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ  مستقل بات چیت سے یہ شعبہ آہستہ آہستہ بحالی کی راہ  پر گامزن ہوا ہے اور امید ہے کہ مستقبل قریب میں پھر سے اس کی رفتار تیز ہوجائے گی۔ جناب پٹیل نے وزارت سیاحت کے ساتھی اور ندھی اقدامات کے استعمال پر زور دیا جو موجودہ حالت میں بہت اہم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہمارے پاس صرف 1400 ہوٹلوں کا رجسٹریشن تھا لیکن ندھی پہل کی وجہ سے 27000 ہوٹل رجسٹرڈ ہیں اور یہ تعداد مستقل بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے چندی گڑھ کے ذریعہ کئے گئے اچھے کام کا تذکرہ کیا اور کہا کہ چندی گڑھ میں 110 ہوٹل تھے جس میں 108 ندھی اور83 ساتھی پر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے ان دو پلیٹ فارموں کے استعمال کا ریاستوں کو مشورہ دیا۔

انہوں نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں سے قومی سیاحتی پالیسی کے مسودے پر اپنے مشاہدات ساجھا کرنے کو کہا تاکہ وزارت جلد از جلد اسے حتمی شکل دے سکے۔

جناب پٹیل نے وزارت سیاحت کی 'دیکھو اپنا دیش' مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور ریاستوں کو گھریلو سیاحت کے فروغ پر توجہ دے کر اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ 30-40 سیکنڈ کی ویڈیوز تیار کریں جس میں وہ اپنی ریاستوں میں نئے مقامات کو فروغ دیں کیونکہ آج کل سیاحوں کی پسند ایسی جگہیں ہو گئی ہیں جہاں ابھی تک زیادہ آنا جانا نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے ریاستوں پر بھی زور دیا کہ وہ بین الاقوامی سیاحوں کے لئے یکساں پروٹوکول اپنائیں تاکہ وہ اپنے سفر کو پریشانی سے پاک بنا سکیں۔

وزیر موصوف نے انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ فیشی لیلیٹر سرٹیفیکیشن پروگرام (آئی آئی ٹی ایف) کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو گائڈس کو تربیت دینے کا ایک آن لائن پروگرام ہے اور اسے ملک گیر سطح پر روزگار کے ممکنہ پیداوار کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ فی الحال اس پروگرام میں تقریبا 6000 افراد شامل ہیں۔

میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ جناب کونراڈ کونگکال سنگما نے اس میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میگھالیہ نے کووڈ وقت کا نتیجہ خیز استعمال کیا ہے۔ انہوں نے اسٹیک ہولڈرز کی تربیت اور صلاحیت سازی کی ہے، سیاحت کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کیا ہے ، نئی پروموشنل ویڈیوز تیار کی ہیں اور آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ریاست سے بہتر رابطہ کاری پر کام کیا ہے۔

وزیر سیاحت کیرالہ جناب کداکمپلی سریندرن نے حکومت کیرالہ کی قرض امداد کی شکل میں مراعات اور چھوٹ ، پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کے لئے ٹائم لائن میں توسیع ، بجلی اور پانی بل کی چھوٹ کی فراہمی کے ذریعہ سیاحت کی صنعت کی حمایت کرنے کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا۔

اڈیشہ کے وزیر سیاحت جناب جیوتی پرکاش پنی گڑھی نے بتایا کہ ملک کے دوسرے حصوں سے آنے والے سیاحوں نے اڈیشہ جانا شروع کردیا ہے۔ ریاست نے ابھی تک مندروں کو سیاحوں کے لئے نہیں کھولا ہے۔

میزورم کے وزیر سیاحت جناب پی یو رابرٹ روماویا رائٹی نے ذکر کیا کہ وہ مسافروں کے اعتماد کو بحال کرنے کے طریقوں پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے ریاست میں مائس ، گولف اور ایڈونچر سرگرمیوں کے لئے نئی مصنوعات تیار کی ہیں۔

تمل ناڈو کے سیاحتی وزیر جناب تھیرو ویلامنڈی این نٹراجن نے بتایا کہ ریاست نے سیاحت کی بحالی کے لئے ایس او پی اور رہنما خطوط جاری کئے ہیں اور اب وہ سیاحوں کے استقبال کے لئے تیار ہے۔

سکم کے وزیر سیاحت جناب بیدو سنگھ پنت نے کہا کہ ریاست اب بین ریاستی سفر کے لئے کھلی ہوئی ہے ، وہ سیاحتی خدمات اور مقامات کو مرحلہ وار کھولیں گے۔

وزیر سیاحت کی قیادت میں وزارت سیاحت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں مدد کے لئے انتھک محنت کر رہی ہے۔ وزارت، سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں کے ساتھ مستقل بات چیت کرتی رہی ہے تاکہ سیاحتی معیشت کو بحال کیا جا سکے۔

...............................................................

 

 م ن، ن ا، م ف

U-6485



(Release ID: 1665614) Visitor Counter : 185