شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو نئی دہلی میں اتم چکما کے زیر قیادت شمال مشرق کے چکما وفد کی طرف سے ایک میمورنڈم موصول ہوا ہے


ڈاکٹر سنگھ کا کہا ہے کہ این ای سی کی طرف سے مخص کی گئی 30 فیصد رقم شمال مشرق کے نظر انداز کیے گئے طبقوں کے لیے ہوگی

Posted On: 16 OCT 2020 7:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 اکتوبر       شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا ہے کہ مختص کی گئی 30 فیصد رقم شمال مشرق کے نظر انداز کیے گئے طبقوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جو چکما وفد سے بات چیت کر رہے تھے، جس کی نمائندگی اروناچل پردیش کی ’کمیٹی فار سٹیزن شپ رائٹس  آف دی چکما اینڈ ہجونگ‘ نے کی، کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت سے وابستہ شمال مشرقی کونسل نے وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے مشورے پر  ایک تجویز پیش کی جس کی وزیر اعظم جناب نریندر کے زیر قیادت کابینہ کمیٹی نے منظوری دی۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شمال مشرقی کونسل کی موجودہ اسکیموں کے تحت نئے پروجیکٹوں کے لیے شمال مشرقی کونسل کی  مختص کردہ 30 فیصد رقمیں شمال مشرقی ریاستوں کے محروم علاقوں، سماج  اور ابھرتے ہوئے سیکٹرکے پسماندہ اور نظر انداز کیے ہوئے طبقوں کو دی جائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DJS-1158S.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا  کہ اس سے شمال مشرق میں سماج کے نظر انداز کیے ہوئے طبقوں کی ترقی میں مدد ملے گی اور مختلف علاقوں، مختلف طبقوں اور نسلوں کے درمیان فرق کو کم کیا جاسکے گا جس کے نتیجے میں چکما سمیت اب تک نظر انداز کیے گئے طبقوں کی ضرورتوں پر توجہ دینے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس اسکیم سے شمال مشرق کی ثقافتی  گوناگونیت کو محفوظ رکھنے اور ان رسم الخط / زبانوں کی ترقی میں مدد ملے گی جو رفتہ رفتہ مفقود ہوتے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرقی ریاستوں کو ترقی دینے ، انھیں ملک کی زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں کے ساتھ لانے نیزشمال مشرقی خطے کے مختلف علاقوں کی یکساں ترقی کو یقینی بنانے اور اس علاقے میں رہنے والی مختلف نسلوں اور مختلف طبقوں کی یکساں ترقی کو یقینی بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عہد کا اعادہ کیا۔ ا نھوں نے کہا کہ شمال مشرقی کونسل سے تقریباً 30 رقموں کو مختص کرنے کے فیصلے سے  زبردست ترقی ہوگی جس میں محروم علاقوں اور نظر انداز کیے طبقوں کی ترقی پر خاص توجہ دی جائے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ وبائی بیماری کے دوران بھی اس کے مختلف پروجیکٹوں پر کام جاری رکھنے کے لیے شمال مشرقی کونسل کی تعریف کی۔ انھوں نے  شمال مشرقی علاقے کی ریاستوں کے لیے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور شمال مشرقی کونسل کی طرف سے کووڈ سے متعلق امداد کا ذکر کیا۔

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اتّم چکما سے ایک میمورنڈم وصول کیا جنھوں نے وفد کی قیادت کی تھی۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6481      



(Release ID: 1665541) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu