بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت - ایم ایس ایم ای کے وزیر ، جناب نتن گڈکری نےدیویانگ افراد کو کھادی مصنوعات کی موبائل سیل اکائیاں تقسیم کیں


ہر ضلع میں دیویانگ لوگوں کو کم سےکم 500 اس طرح کے موبائل سیلنگ یونٹ تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: جناب نتن گڈکری

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت- ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت ، جناب پرتاپ چندر سارنگی نے اڈیشہ کے چودوار میں ریشم کی تیاری کے ساتھ تربیتی مرکز کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 02 OCT 2020 5:42PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 15 ؍ اکتوبر،بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانے درجے  کی صنعت - ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج گاندھی جینتی کے موقع پر اپنے پارلیمانی حلقہ ناگپور میں دیویانگ لوگوں کو آتم نربھر بھارت مہم کے ساتھ مربوط کرنے کی ایک شاندارپہل ، ‘ موبائل کھادی سیلنگ یونٹ ’کی تقسیم کا آغاز کر کےکیا۔ جناب  گڈکری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 5 دیویانگ افراد کو  ای-رکشہ تقسیم کیا۔ یہ مستفیدین مختلف کھادی مصنوعات جیسے کھادی کے کپڑے ،ریڈی میڈ ملبوسات ، خوردنی اشیاء ، مصالحہ جا ت  اور دیگر مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات قریبی دیہاتوں میں فروخت کرسکیں گے۔ اگلے کچھ دن میں 5 دیگر کھادی فروخت کرنے والے موبائل یونٹ فعال کردیئے جائیں گے۔

جناب گڈکری نے کھادی اور ویلیج انڈسٹریز کمیشن ، کے وی آئی  سی کی اس پہل  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دیویانگ لوگ خودمختار بنیں گے اورمستقل  ذریعہ معاش کے مواقع میسر ہوں  گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے کھادی کی فروخت میں اضافہ ہوگا اور اس سے کھادی کاریگروں کو مزید کھادی مصنوعات تیار کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ہر ضلع میں ، کوشش کی جائے گی کہ کم سے کم 500 موبائل سیلنگ یونٹ دیویانگ لوگوں میں تقسیم کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20201002_163401RAKM.jpg
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جناب گڈکری نے کہا ، ‘‘کے وی آئی سی کی جانب سے ملک میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے۔ موبائل فروخت کرنے والے ان یونٹوں کی مدد سے ہمارے دیویانگ برادران قابل احترام اور پائیدار معاش حاصل کرسکیں گے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ جب یہ لوگ کھادی مصنوعات بیچنے کے لئے مختلف دیہی علاقوں میں جائیں گے، تو اس سے کھادی  کی ایک بڑی آبادی تک رسائی بھی بڑھ جائے گی۔’’

کھادی ریشم کے کاریگروں کے لئے مقامی روزگار پیدا کرنے  کی ایک دیگر پہل کا بھی  آج آغاز کیا گیا۔ ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت ، جناب پرتاپ چندر سارنگی نے اڈیشہ کے چودوار میں ریشم کی تیاری کے ساتھ ساتھ تربیتی مرکز کی بنیاد رکھی۔ یہ ریاست میں ایسا پہلا یونٹ ہے جو اعلی معیار کا ٹسر سلک دھاگا  تیار کرے گا۔

اس موقع پر ، جناب سارنگی  نے کہا کہ یہ مقامی کاریگروں کو بااختیار بنانے اور اڈیشہ میں ریشم کی پیداوار بڑھانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیشہ اعلی قسم کے ریشم تیار کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ تاہم ، ریشم کی مقامی تیاری اور تربیت گاہ کے لئے ، باہر سے خام مال  حاصل  کیا جاتا تھا۔ جناب سارنگی نے کہا ،‘‘یہ نہ صرف ہمارے کاریگروں کو تربیت دینے میں مدد گارہوگا،  بلکہ پائیدار روزگار بھی ملے گا۔’’

ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس پروگرام  میں شریک ہوئے،  کے وی  آئی سی کے صدر جناب ونئے کمار سکسینہ  نے کہا کہ ریشم کی تیاری کے ساتھ تربیتی یونٹ ریاست میں ریشم کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یہ یونٹ اگلے دو سے تین ماہ میں کام کرنا شروع کردے گی۔

*************

( م ن ۔ ۔  ک ا(

U. No. 6458

 



(Release ID: 1665118) Visitor Counter : 121