وزارت خزانہ
محکمہ آمدنی ٹیکس نے، دلی ،این سی آر اور ہریانہ میں، تلاشی کی کارروائیاں کیں
Posted On:
15 OCT 2020 7:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16 اکتوبر 2020: آمدنی ٹیس کے محکمے نے ، 14 اکتوبر 2020 کو تلاشی اور ضبط کرنے کی کارروائیاں کی ہیں ، جو کہ ایک ایسے سرکردہ وکیل کے معاملے میں کی گئی ہیں ، جو کمرشیل ثالثی اور متبادل تنازعہ حل کے میدا ن میں پریکٹس کررہے ہیں۔یہ شبہ تھا کہ وہ اپنے موکلین سے بڑی رقوم ،نقد ی میں وصول کرتے ہیں اور ان کے تنازعات کے معاملوں کو نمٹاتے ہیں۔دلی ، این سی آر اورہریانہ میں 38 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں ۔
تلاشی کے دورا ن 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کی نقد رقم ضبط کی گئی، جبکہ 10 لاکرز کو پابندی کے تحت کردیا گیا ہے۔بے ضابطہ نقدلین دین اور سرمایہ کاری کے مشکوک دستاویزات بھی ملے ہیں ،جو کہ زیر تشخیص شخص نے پچھلے کئی برسوںمیں کئے ہیں۔ بے ضابطہ لین دین کی تفصیلات والا مشکوک ڈجیٹل ڈاٹا بھی دریافت کیا گیا ہے، جوکہ اور اس کے ان ساتھیوں سے تعلق رکھتا ہے جو کہ فائننسر اور بلڈرس ہیں۔
ایک معاملے میں ، اس زیر تشخیص شخص نے ،ایک موکل سے 117 کروڑروپے نقد وصول کئے جبکہ اس نے اپنے ریکارڈ میں صرف 21 کروڑروپے دکھائے ہیں ، جوکہ چیک کے ذریعہ وصول کئے گئے تھے ۔ ایک اور معاملے میں اس شخص نے بنیادی ڈھانچے اور انجنئرنگ کی ایک کمپنی سے 100 کروڑروپے نقدوصول کئے تھے جو کہ عوامی شعبے کی ایک کمپنی کے ساتھ ثالثی کی کارروائیوں کے لئے وصول کئے گئے تھے۔
موصولہ بےحساب نقدی کو ،اس زیر تشخیص شحص نے، رہائشی اور کمرشیل جائیدادوں کو خریدنے میں اور اسکولوں کو چلانے میں مصروف ٹرسٹوں کو خریدنے میں لگادیا ۔موصولہ ثبوتوں سے عندیہ ملتا ہے کہ ،گزشتہ دوبرس کے دوران اعلی ٰدرجاتی رہائشی علاقوں میں ، بہت سی جائیدادوںمیں ، 100 کروڑروپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ۔زیر تشخیص شخص اوراس کے ساتھیوں نے بہت سے اسکول اور جائیدادیں بھی خریدیں ، جن کے لئے 100 کروڑروپے سے زیادہ نقد ادائیگی کی گئی ۔ اس شخص نے کئی کروڑروپے مالیت کی رہائشی عمارتیں بھی حاصل کی ہیں۔
مزیدتحقیقات جاری ہے۔
*************
م ن۔اع ۔رم
U- 6442
(Release ID: 1665062)
Visitor Counter : 147