بجلی کی وزارت

سیما گپتا ڈائریکٹر (آپریشن) پاور گرڈ نے کاروبار میں خواتین کے لئے 2020 اسٹیوی ایوارڈز میں گولڈ اسٹیوی ایوارڈ جیتا

Posted On: 14 OCT 2020 6:33PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت کے پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈکی ڈائریکٹر (آٖپریشن) محترمہ سیما گپتا نے کاروبار میں خواتین کے لئے 17 ویں سالانہ اسٹیو ایوارڈز میں لائف ٹائم اچیومنٹ-بزنس زمرے میں گولڈ اسٹیوی ایوارڈ جیتا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Dir.(Operations)JBCS.jpg

کاروبار میں خواتین کے لئے اسٹیوی ایوارڈ کے تحت خواتین ایگزیکٹو افسروں، صنعت کاروں، ملازمین اور خواتین کے ذریعے چلائی جارہی عالمی کمپنیوں کو اعزاز دیا جاتا ہے۔

اسٹیوی ایوارڈز کو دنیا کا اہم کاروباری ایوارڈز سمجھا جاتا ہے۔ اس سال کے لئے طلائی چاندی اور کانسے کا اسٹیوی ایوارڈز جیتنے والوں کے نامو ںکا فیصلہ دنیا کے 180 سے زیادہ کاروباری پیشہ وروں کے اوسط اسکور کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ایوارڈ کے لئے محترمہ سیما گپتا کے نام کی سفارش کرتے ہوئے جیوری نے عام طور پر مردوں کے غلبے والے صنعت میں ان کی بہترین لائف ٹائم حصولیابیوں، اپنے کام کے شعبے میں ٹھوس مہارت کے ذریعے قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرنے اور کمپنی کی کامیابی میں ان کے رول کے لئے ستائش کی ہے۔ جیوری نے کہا ہے کہ ان کا کیریئر اور کامیابیاں ان کی جانفشانی اور عزم کو پیش کرتی ہیں۔ جیوری نے انہیں انجینئرنگ کے شعبے میں ہندوستان کی خواتین کے لئے ایک تحریک اور ایک رول ماڈل کی شکل میں دیکھا۔

پاور گرڈ کے بارے میں:

دنیا کی سب سے بڑی بجلی کی ترسیل کمپنیوں میں شامل پاور گرڈ بھارت سرکار کی بجلی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت مہارتنا سی پی ایس ای ہے اور بھارت کی مرکزی ترسیلی خدمت ہے۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-6394



(Release ID: 1665023) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil