وزارت آیوش
آیوش سیکٹر کووڈ-19 کے خلاف جن آندولن کو تیز کرے گا
تقریباً 2000 لوگوں نے کووڈ-19 سے لڑنے کا عہد کیا
Posted On:
14 OCT 2020 6:19PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے کووڈ-19 سے متعلق جن آندولن مہم کا آغاز کیاہے۔ یہ آندولن پبلک ہیلتھ رسپانس کووڈ-19: کووڈ- مناسب برتاؤ کے لئے مہم سے متعلق ہے، جو اس ماہ کی 8 تاریخ کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی تاکہ ملک بھر میں لوگوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاسکے کہ وہ آنے والے تہواروں کے سیزن اور سردی کے موسم کے پیش نظر کووڈ سے متعلق مناسب برتاؤ اپنائیں اور اس کے لئے دوسروں کی حوصلہ افزائی کریں۔ آیوش سے جڑے پیشہ ور لوگ عوام کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ اس طرح یہ سیکٹر اس مہم کے لئے تیزی پیدا کررہا ہے۔
جن آندولن مہم عوام کی شرکت سے چلائی جائے گی۔ آیوش کے سیکٹر میں پیشہ ور ڈاکٹر حضرات اور آیوش کے دیگر پیشہ ور لوگ ملک بھر میں موجودہ معلومات کو عام کرنے کے لئے کلیدی رول ادا کریں گے۔ اس مہم میں ‘احتیاط کے ساتھ ان لاک’ پر زور دیاگیا ہے۔ تین اہم پیغامات جنہیں اس سیکٹر میں اجاگر کیا جارہا ہے ، یہ ہیں ماسک پہننا، سماجی دوری برقرار رکھنا، وقفے وقفے سے ہاتھ صاف کرتے رہنا۔
اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے وزارت کے منسلک اور ذیلی دفاتر کے مابین شراکت داری تشکیل دی جارہی ہے، جبکہ پی ایس یو پرائیویٹ سیکٹر کی صنعت اور تعلیم کے شعبے کے ساتھ شراکت داری تشکیل دے رہے ہیں۔
تقریباً 750 آیوش میڈیکل کالجز کا نیٹ ورک طلبا اور اساتذہ کے اپنی برادریوں کے ساتھ اس کوشش میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔ سی سی آئی ایم اور سی سی ایچ کے بورڈ کے چیئرمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کالجوں کو سرگرم کریں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹس اور ریسرچ کونسلز کے اسپتالوں اور ریسرچ کونسلز جو تعداد میں تقریباً 150 ہیں، براہ راست آیوش کی وزارت سے جڑے ہوئے ہیں اور یہ کونسلز کمیونیکیشن اور دیگر متعلقہ احتیاطی سرگرمیوں کے لئے ہبس کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ان اداروں کے سربراہوں نے کووڈ مناسب برتاؤ کے بارے میں معلومات عام کرنے کی قومی ذمہ داری اپنے اوپر لی ہے۔
وزارت بھی حکومت ومنسلک، ذیلی دفاتر اور گراس روٹ کی تنظیموں کے تمام ملازمین میں کووڈ-19 عہد کو بھی فروغ دیا جارہا ہے اور عوام میں بھی فروغ دیا جارہا ہے۔ وزارت کی نگرانی میں تقریباً 2ہزار لوگوں نے عہد کیا اور یہ سرگرمی آنے والے دنوں تک جاری رہے گی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-6393
(Release ID: 1665022)
Visitor Counter : 207