امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کابینہ کے ذریعے لئے گئے دو فیصلوں پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا


جموں و کشمیر اور لداخ کے لئے دین دیال انتودیہ راشٹریہ آجیویکا مشن کے تحت 520 کروڑ روپئے کا خصوصی پیکیج معیشت کو تقویت دے گا اور ساتھ ہی دیہی علاقوں میں 10 لاکھ سے زیادہ خواتین کو بااختیار بنائے گا

’’بھارت کے تعلیمی شعبے میں ایک اہم دن! مودی کابینہ نے 5718 کروڑ روپئے کے ’اسٹرینتھننگ ٹیچنگ – لرننگ اینڈ ریزلٹس فار اسٹیٹس (اسٹارس) پروجیکٹ‘ کے نفاذ کو منظوری دی‘‘

’’مروّجہ رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے، وزیر اعظم مودی کی حکومت کا اسٹارس پروجیکٹ سیکھنے اور سمجھنے پر مبنی ہوگا اور یہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا‘‘

Posted On: 14 OCT 2020 8:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 /اکتوبر 2020 ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج کابینہ کے ذریعے لئے گئے دو فیصلوں پر یکے بعد دیگرے ٹوئیٹ کرکے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لئے دین دیال انتودیہ راشٹریہ آجیویکا مشن کے تحت 520 کروڑ روپئے کے خصوصی پیکیج سے معیشت کو تقویت ملے گی اور ساتھ ہی دیہی علاقوں میں 10 لاکھ سے زیادہ خواتین کو روزگار کے مواقع ملیں گے، جس سے وہ بااختیار اور خودکفیل بنیں گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’اسٹرینتھننگ ٹیچنگ – لرننگ اینڈ ریزلٹس فار اسٹیٹس (اسٹارس) پروجیکٹ‘ کا آغاز بھارت کے تعلیمی شعبے میں ایک انتہائی اہم دن ہے۔ مودی کابینہ نے 5718 کروڑ روپئے کے اسٹارس پروجیکٹ کے نفاذ کو منظوری دے دی ہے۔ یہ پروجیکٹ نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مقاصد کے ساتھ معیاری تعلیم  پر توجہ مرکوز کرے گا۔

جناب امت شاہ نے ٹوئیٹ کرکے یہ بھی کہا کہ مروّجہ رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے وزیر اعظم مودی کی حکومت کا اسٹارس پروجیکٹ سیکھنے اور سمجھنے پر مبنی ہوگا۔ یہ پروجیکٹ اساتذہ کے لئے صلاحیت سازی کے عمل اور اسکولی تعلیمی نظام کی نگرانی پر توجہ مرکوز کرکے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

 

 

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6397



(Release ID: 1664642) Visitor Counter : 70