امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران ایم ایس پی آپریشن


13اکتوبر 2020 تک دھان کی خریداری 55.61 لاکھ میٹرک ٹن کو پار کرگئی۔ 10500.72 کروڑ روپے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ 4.80 لاکھ سے زیادہ کسانوں سے دھان کی خریداری کی گئی

Posted On: 14 OCT 2020 6:17PM by PIB Delhi

خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کی آمد کا پہلے ہی آغاز ہوگیا ہے اور حکومت سابقہ سیزن کی طرح اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے اپنی ایم ایس پی پر خریف 21-2020 کی فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے لئے ایف سی آئی اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے دھان کی خریداری نے پنجاب، ہریانہ، تمل ناڈو، اترپردیش، کیرالہ اور جمو ںوکشمیر جیسے متعلقہ خریداری والے کچھ علاقوں میں تیزی پکڑ لی ہے۔ توقع ہے کہ یہ خریداری جلد ہی دیگر متعلقہ ریاستوں میں بھی شروع ہونے والی ہے۔ 13 اکتوبر 2020 تک 10500.72 کروڑ روپے کی ایم ایس پی ویلیو کے ساتھ 4 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ کسانوں کے ذریعے 55.61 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کی دھان کی زبردست خریداری کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/14DMO.jpg

 

. مزید یہ کہ ریاستوں سے ملنے والی تجویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش کی ریاستوں کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے لئے 41.67 لاکھ میٹرک ٹن دال اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاست کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن ناریل (کوپرا) کی خریداری کے لئے منظوری بھی دی گئی تھی۔ دیگر ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی پرائز سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت دالوں، تلہن اور ناریل کی خریداری کے لئے تجاویز وصول ہونے پر ہی منظوری دی جائے گی تاکہ ان فصلوں کی ایف اے کیو گریڈ کی خریداری رجسٹرڈ کسانوں سے براہ راست 21-2020 کے لئے نوٹیفائیڈ ایم ایس پی کی جاسکے۔ بشرطیکہ ریاست کی نامزد کردہ خرید ایجنسیوں کے ذریعے سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے متعلقہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوٹیفائیڈ کاشتکاری مدت کے دوران مارکیٹ کے ریٹ (شرح) ایم ایس پی سے نیچے چلے جائیں۔

13 اکتوبر 2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 669.74 میٹرک ٹن مونگ اور اڑد کی خریداری کی، جس کی ایم ایس پی ویلیو 4.82 کروڑ روپے ہے۔ اس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر اور ہریانہ کے 611 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح 5089 میٹرک ٹن ناریل کی خریداری کی گئی جس کی ایم ایس پی ویلیو 52.40 کروڑ روپے تھی۔ اس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ ناریل اور اڑد کے معاملے میں قیمتیں ان بیشتر ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں جو ناریل اور اڑد کی پیداوار کرتے ہیں۔

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران کپاس کے بیجوں کی خریداری یکم اکتوبر 2020 سے شروع ہوگئی ہے اور کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعے 14اکتوبر 2020 تک 17860.56 لاکھ روپے کی ویلیو کے لئے ایم ایس پی کے تحت 63262 گانٹھوں کی مجموعی خریداری کی گئی۔ اس سے 13077 کسانوں کو فائدہ ہوا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/258UW.jpg

.....................

  م ن، ح ا، ع ر

14-10-2020

U-6392



(Release ID: 1664639) Visitor Counter : 118