وزارت آیوش
مائی گو پلیٹ فارم پر آیوش سنجیونی کوئز مقابلے نےبیماریوں کی روک تھام کے سلسلے میں آیوش کے طریقہ علاج کے بارے میں آگاہی پیدا کی ہے
Posted On:
14 OCT 2020 5:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14 اکتوبر، مائی گو پلیٹ فارم پر قومی سطح کے آیوش سنجیونی کوئز مقابلے میں جیتنے والوں کے ناموں کا آج اعلان کردیا گیا۔ یہ مقابلہ مئی ، جون 2020 کے دوران آیوش کی وزارت کی طرف سے منعقد کیا گیا ہے۔
کل ملاکر تین زمروں میں 9 جیتنے والوں کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔ 25000 روپئے کا پہلا ا نعام نشا تمل نے جیتا۔ دس-دس ہزار روپئے کے دو انعامات تین افراد ڈاکٹرمرینمائی، روہت اور ہمانشو گپتا کے حصے میں آیا۔ تیسرا انعام جو 5000 روپیہ پر مشتمل تھا پانچ افراد کو دیا جائے گا جن کے نام ہیں: ایملی وسنتھا منوگیری، ڈاکٹر ندھی گرگ، ویدیکا گپتا، پوجا گوسوامی اور انشو تیواری۔
کووڈ- 19 کے پس منطر میں آیوش سنجیونی کوئزنےآیوش کے علاج معالجے کے سلسلے میں جو انفیکشن اور بیماری کی روک تھام میں مفید ثابت ہوتا ہے،آگاہی پیدا کی ہے۔ آیوش کی وزارت کی طرف سے شروع کیے گئے کوئز کے اس قومی مقابلے میں پورے ملک سے بڑے پیمانے پرشرکت کی گئی۔ کوئز کا خصوصی مقصد آیوش سنجیونی موبائل ایپ کو فروغ دینا تھا جسے کووڈ-19 کے سلسلے میں احتیاطی اقدامات کے تعلق سے آیوش کے مشوروں پر عوامی رد عمل کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
مائی گو پلیٹ فارم کے ذریعے منعقد کیے گئے اس کوئز مقابلے سے بہت سے دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔ اس میں حصہ لینے والے تقریبا 45 فیصد افراد کا تعلق 18 سے 24 سال کی عمر کے گروپ سے ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ معاشرے کے اس طبقے نے کووڈ کے تعلق سے آیوش کے علاج میں سب سے زیادہ دلچسپی لی ہے۔ مقابلے میں شرکت کرنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق اترپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان اور دہلی سے ہے۔ انھوں نے مائی گو پلیٹ فارم کے ذریعے اس مقابلے میں حصہ لیا جس کی تائید سوشل میڈیا نے کی تھی۔
مائی گو پر یہ مقابلہ منعقدکرنے کے علاوہ آیوش سنجیونی ایپ کو ایک موثر اوگینک مہم اور ای- سمپرک نیوز لیٹر کے طورپر بھی فروغ دیا گیا۔ اس وقت فراہم تمام معلومات کے مطابق مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد میں اس کی شروعات کے دن یعنی 23 مئی 2020 کو لوگوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں شرکت کے معاملے میں خواتین کے مقابلے مردوں کی تعداد کافی زیادہ رہی۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقابلے میں مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا جس میں طلبا سے لے کر کسانوں تک، کاروباریوں سے لے کر گھریلوں خواتین تک اور دیگر زمروں کے لوگ بھی شامل ہیں۔
آیوش سنجیونی کا پس منظر یہ ہے کہ یہ ایک موبائل ا یپ ہے جسے آیوش کی وزارت نے وبائی بیماری کے دوران شروع کیا تھا۔ یہ ایپ بھارت میں عوامی صحت کی ریسرچ کے معاملے میں ایک قابل قبول قدر کوشش ثابت ہوئی ہے۔ اس کے ذریعےوبائی بیماری کے پس منظر میں عوامی صحت کو بہتر بنانے کی خاطر وزارت نے جو سرکاری مشورے جاری کئے تھے ان کے اثرات اس ایپ کے ذریعے معلوم ہوئے ہیں۔ متذکرہ مشورے قوت مدافعت کو بڑھانے کے بارے میں تھے جو کووڈ-19 وبائی بیماری کے مشکل وقت میں جاری کیے گئے اور جن کےمتعلق خیال ہے کہ انھوں نے اس مشکل دور میں لوگوں کے صحت کے مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔آیوش سنجیونی کے ذریعے بہت سوالات پوچھے جاتے ہیں جن کی مدد سے کووڈ-19 کے سلسلے میں جاری کیے گئے مشوروں کے اثرات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ آیوش سنجیونی کوئز مقابلے میں شرکت نے بہت سے لوگوں کو آیوش کے طریقہ علاج کو سمجھنے اور اس کے مشوروں میں پیش کیے گئے حل کو اپنانے میں مدد کی ہے۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:6384
(Release ID: 1664631)
Visitor Counter : 146