وزارتِ تعلیم

آئی آئی ٹی کھڑگ پورنے گھرپرہی کرونان کے علاج کے لئے ٹیلی میڈیسین سسٹم تیارکیا

Posted On: 02 OCT 2020 6:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،02؍اکتوبر:6ماہ سے زائد کا عرصہ گذرچکاہے دنیا کووڈ 19کے چیلنج کا مقابلہ کررہی ہے ۔ اگرچہ وقت کافی گذرچکاہے مگراس کی ویکسین اب  بھی دستیاب نہیں ہوپائی ہے ۔ اس سے صحت کے رکھ رکھاؤوالے نظام پرزبردست دباو ہے جب کہ شعبہ صحت میں کام کرنے والوں پرکورونا  سے متاثرہوجانے کا خطرہ ہمہ وقت لاحق رہتاہے ۔ چنانچہ ان تمام باتوں کو دیکھتے ہوئے آئی آئی ٹی کھڑگ پورکے کمپیوٹرسائنس اینڈ انجینئرنگ شعبے میں ایک ٹیلی میڈیسین سسٹم تیارکیاہے ۔

اس سسٹم میں اسپتال سے ملنے والی صحت خدمات کو گھرپرہی فراہمی کو یقینی بنادیاگیاہے ۔ متاثرہ شخص گھرپررہ کر ہی طبی سہولیات حاصل کرسکتاہے ۔ اوربہترطورپر تحفظاتی تدابیربھی اختیارکرسکتاہے ۔ اس وباء کے حملے کی صورت میں فوری طورپر طبی مدد کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس کے پیش نظر اس سسٹم میں ڈاکٹروں سے ریموٹ صلاح ومشورہ کیاجاسکتاہے ۔ اورضروری ہیلتھ کیئرسپورٹ بھی مریضوں کو ان کے گھرہی مہیاہوسکتی ہے ۔ اس کے لئے کسی بھی سطح کے انٹرنیٹ بروشرکے ذریعہ ایک سسٹم تک باآسانی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اوراس کے لئے موبائیل ڈیوائس کا بھی سہارالیاجاسکتاہے ۔

اس سسٹم میں مریض کو اپنا ای ۔ میل آئی ڈی یا موبائیل نمبر دے کرایک اکاونٹ کھولنا ہوگا بعد میں مریض اس اکاونٹ سے اپنے لئے کسی اسپتال کا انتخاب کرکے مشورے کی درخواست کرسکتاہے ۔ اس ضمن میں وہ اپنے اکاونٹ پراپنی پریشانیوں اوراسکین کئے ہوئے طبی ریکارڈ بھی اپلوڈ کرسکتاہے ۔ اس درخواست پر اسپتال انتظامیہ غورکرے گی اس کے بعد اس کے لئے کسی ڈاکٹرکو مقررکردے گی ۔ جواب میں مذکورہ ڈاکٹر ملاقات کے لئے تاریخ اوروقت اسی سسٹم پراپلوڈ کردے گا۔ اس کی اطلاع مریض کو ای ۔ میل یا ایس ایم ایس کے ذریعہ پہنچ جائے گی ۔ ملاقات کے دن ویڈیوکانفرنس سے ڈاکٹرمریض سے گفتگوکرے گا اوراس کے بعد دواکی پرچی لکھ دے گا۔ جو مریض کو ای میل سے موصول ہوگی ۔مریض دواکی اس پرچی کو اپنے اکاؤنٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتاہے ۔

پروفیسرجینتامکھوپادھیاکاجوکہ اس سسٹم کے اہم محرک رہے ہیں کہنا ہے کہ اب جب کہ ہوم آئسولیشن اور کورنٹائن کی تعداد میں اضافہ ہوچلاہے یہ سسٹم کورونا متاثرین کی ضروریات کی تکمیل کے لئے بے حدسودمند ثابت ہوسکتاہے ۔عمررسید ہ مریضوں کے علاج میں بھی یہ سسٹم بارآورثابت ہوسکتاہے ۔

***************

                                                                                                                                         

)م ن۔ ج ق ۔ ع آ: 14.10.2020)

U-6362



(Release ID: 1664264) Visitor Counter : 167