امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

تین ریاستوں ہریانہ ، پنجاب اوراترپردیش سے 197136 میٹرک ٹن دھان کی خرید


ہریانہ میں کاٹن سیزن 2020 کے دوران ایم ایس پی پرکپاس کی خرید

Posted On: 02 OCT 2020 8:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،02؍اکتوبر:21-2020میں پنجاب ، ہریانہ اوراترپردیش جیسی ریاستوں میں دھان کی خرید تیزی سے جاری ہے ۔ 1.102020تک خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020کے دوران اب تک 197136میٹرک ٹن دھان کی خریدہوئی۔ اس سے 15705کسان مستفید ہوئے اوراس کی ایم ایس پی قیمت 372.194کروڑروپے ہے ۔ آئندہ ہفتوں کے دوران دھان کی خرید میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے ۔

کپاس سیزن 21-2020کا یم اکتوبر سے آغازہوچکاہے ۔ کاٹن کارپوریشن آف انڈیا ایم ایس پی کی بنیاد پرخریداری شروع کرچکی ہے ۔ ہریانہ میں یکم اکتوبر، 2020 سے ہی کپاس کی خریداری شروع  ہوچکی ہے ۔

 

***************

            

)م ن۔ ق ج ۔ ع آ)

U-6359


(Release ID: 1664243) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi