زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مہاتماگاندھی کے یوم پیدائش پر انڈین ایگریکلچرل انسٹی ٹیوٹ نے ایک ہفتہ  کے پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 02 OCT 2020 5:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،02؍اکتوبر: بابائے قوم مہاتماگاندھی کے یوم پیدائش پرانڈین ایگریکلچرل انسٹی ٹیوٹ آئی سی اے آرنے 26ستمبر سے 2اکتوبر تک ایک ہفتہ تک چلنے والے پروگرام کاانعقاد کیا۔ اس سات روزہ پروگرام کا آغاز 26ستمبرکو ساڑھے 9بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان صفائی مہم ( سووچھ ابھیان ) سے ہوا، ڈائرکٹوریٹ کیمپس  میں یہ مہم ادارے کے ڈائرکٹرڈاکٹراے کے سنگھ کی قیادت میں شروع ہوئی اس میں تمام شعبوں کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں اسٹاف کارکنان اور تمام طلباء نے رضاکارانہ طورپرحصہ لیا۔سماجی  فاصلہ اوردوسری احتیاطی تدابیر کو اختیارکرتے ہوئے ادارے کے احاطہ میں واقع دوسرے شعبوں میں بھی یہ صفائی مہم جاری رکھی گئی۔ پروگرام کے دوسرے دن 3.5کلومیٹرلمبی ایک پدیاترابھی نگالی گئی جس میں ایک 100سے زائدلوگوں نے حصہ لیا۔ 28سے 30ستمبر کے درمیان جوپروگرام منعقد ہوئے اس کے ذریعہ نوجوانوں کو اس بات کی تحریک دینے کی کوشش ہوئی کہ مصوری ، مقابلوں ، اورتقریری مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے خودکو ذہنی طورپرتیاکر سکیں اس موقع پر  6مختلف اسکولوں کے درجہ 6سے آٹھ کے تقریبا100بچوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔ 28ستمبر کو مہاتماگاندھی جیون درشن پرمصوری کے مقابلے کا انعقاد ہوا۔ جس میں جونیئراورسینئرسطح کے طلباء کے دوگروپوں نے حصہ لیا۔ یکم اکتوبرکو گاندھی درشن ، آتم نربھربھارت اور بدلتے پریویش میں گرام سوراج کا سوروپ کے موضوع پر آن لائن تقریری مقابلے کا بھی انعقادعمل میں آیا۔اس میں ادارے کے کارکنان طلباء ، تحقیق سے جڑے افراد اور سائنس دانوں نے حصہ لیا۔ گاندھی جی کے فلسفے اور ان کی زندگی پرمبنی آن لائن اسکٹ مقابلے کابھی انعقاد ہواجس میں آئی سی اے آرکے پوسٹ گریجویٹ سطح کے طلبانے 26سے 30ستمبر کے درمیان حصہ لیا۔ تین طلباء کو انعام سے بھی نوازاگیا۔

ایک ہفتے تک چلنے والے اس پروگرام کی اختتامی تقریب 2اکتوبر کو منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹرترلوچن مہاپاترا ، سکریٹری ڈی اے آرای اور ڈی جی آئی سی اے آرو ممتاز گاندھیائی فکرکی اعلیٰ شخصیت پدم شری ڈاکٹررویندرکماربنفس نفیس تشریف فرماتھے ۔ اس تقریب کا آغاز سرسوتی وندنا سے ہوا بعد میں تمام شرکاء نے گاندھی جی کے مجسمے پرگل پوشی کی ۔ ڈائرکٹرآئی سی اے آر،ڈاکٹراے کے سنگھ نے تمام مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

 

***************

)م ن۔    ج ق۔ ع آ: )

U-6327

 



(Release ID: 1664018) Visitor Counter : 107