ارضیاتی سائنس کی وزارت

مغرب وسطی خلیج بنگال میں ہوا کے  کم دباؤ میں شدت آئی


ہوا کا یہ کم دباؤ وشاکھا پٹنم کے تقریبا 250 کلو میٹر جنوب – جنوب مشرق، کاکی ناڈا (آندھراپردیش) کے 290 کلو میٹر مشرق- جنوب مشرق اور نرسا پور (آندھراپردیش) کے 330 کلو میٹر مشرق- جنوب مشرق خطے میں مرکوز ہے

شمالی ساحلی آندھراپردیش کے مشرقی اور مغربی گوداوری، وشاکھاپٹنم، وجے نگرم اور شری کاکولم اضلاع میں  کہیں کہیں انتہائی شدید بارش (20 سینٹی میٹر یومیہ سے زیادہ) ہوگی

مغرب وسطی اور متصل شمال مغربی خلیج بنگال، جنوب مغربی خلیج بنگال اور اڈیشہ- آندھراپردیش- تمل ناڈو اور پڈوچیری ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور سمندر کی صورتحال خراب سے بہت خراب ہوگی

Posted On: 12 OCT 2020 3:17PM by PIB Delhi

     بھارتی محکم موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طوفان کا انتباہ دینے والے ڈویژن کے مطابق:

مغرب وسطی خلیج بنگال سے گذشتہ روز کا ہوا کا کم دباؤ مغرب- شمال مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے۔ اور وشاکھا پٹنم کے تقریبا 250 کلو میٹر جنوب – جنوب مشرق، کاکی ناڈا (آندھراپردیش) کے 290 کلو میٹر مشرق- جنوب مشرق اور نرسا پور (آندھراپردیش) کے 330 کلو میٹر مشرق- جنوب مشرق خطے عرض البلد15.9 ڈگری این اور  طول البلد 84.8 ڈگری ای کے قریب اسی خطے میں 12 اکتوبر 2020 کو بھارتی معیاری وقت 1130 بجے شدید اور  مرکوز ہوگیا ہے۔

ہواکے بہت کم دباؤ کے طور پر اس کے مغرب- شمال مغرب کی جانب بڑھنے اور 13 اکتوبر 2020 کی صبح کو نرسا پور اور وشاکھاپٹنم کے درمیان کاکی ناڈا کے قریب شمالی آندھراپردیش ساحل کو پار کرنے کی توقع ہے۔ اس دوران ہوا کی  رفتار 55 سے 65 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی اور 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھگڑ چلیں گے۔

موسم کی پیش گوئی اور شدت درج ذیل جدول میں دی دکھائی گئی ہے:

تاریخ/ وقت (آئی ایس ٹی)

صورتحال

(عرض البلد ڈگری این / طول البلد ڈگری ای)

سطح پر ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ)

سمندری طوفان  کا زمرہ

12.10.20/1130

15.9/84.8

50-60   سےجھکڑ 70

ہوا کا بہت کم دباؤ

12.10.20/2330

16.7/83.1

55-65  سےجھکڑ 75

ہوا کا بہت کم دباؤ

13.10.20/1130

17.1/81.7

45-55  سےجھکڑ 65

ہوا کا کم دباؤ

13.10.20/2330

17.5/80.3

25-35  سےجھکڑ 45

کافی کم دباؤ

انتباہ:

(i) بارش کا انتباہ

  • 12 اکتوبر 2020: شمالی ساحلی آندھراپردیش کے مشرقی اور مغربی گوداوری، وشاکھاپٹنم، وجے نگرم اور شری کاکولم اضلاع  اور یانم میں زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہوگی چند مقامات پر  شدید سے بہت شدید بارش ہوگی  اورکہیں کہیں  انتہائی شدید بارش (20 سینٹی میٹر یومیہ سے زیادہ) ہوگی، جنوبی اڈیشہ کے گنجم، گجپتی، کوراپٹ، رائے گڑھ، نورنگ پور، ملکان گیری، کھوردا اور پوری اضلاع، جنوبی ساحلی آندھراپردیش کے کرشنا ضلع، رائل سیما کے کورنول ضلع، تلنگانہ جنوبی کونکن اور گوا جنوبی مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑا، کرناٹک اور شمالی کیرل میں  کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش ہوگی۔ اور جنوبی چھتیس گڑھ میں کہیں کہیں شدید بارش ہوگی۔
  • 13 اکتوبر 2020: تلنگانہ میں زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہوگی، چند مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہوگی اور کہیں کہیں انتہائی شدید بارش (20 سینٹی میٹر یومیہ سے زیادہ) ، کرناٹک، رائل سیما، جنوبی کونکن اور گوا،  مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھواڑا میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش ہوگی اور شمالی ساحلی آندھراپردیش، جنوبی اڈیشہ اور ودربھ  میں کہیں کہیں شدید بارش ہوگی۔
  • 14 20 اکتوبر 2020: شمالی مدھیہ مہاراشٹر  میں زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہوگی، چند مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ہوگی اور کہیں کہیں انتہائی شدید بارش (20 سینٹی میٹر یومیہ سے زیادہ) ، کونکن اور گوا، جنوبی   مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھواڑا میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش ہوگی اور ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں کہیں کہیں شدید بارش ہوگی۔

(ii) ہوا کا انتباہ

  • 12 اکتوبر 2020: مغرب وسطی اور متصل جنوب مغربی خلیج بنگال اور جنوبی اڈیشہ- آندھراپردیش – تمل ناڈو اور پڈوچیری ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور  تیز ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 50-60 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اور70 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ چلیں گے اور شمال مغربی خلیج بنگال اور شمالی اڈیشہ کے ساحل پر 40-50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اور 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ چلیں گے۔
  • 13 اکتوبر 2020: مغربی وسطی خلیج بنگال اورآندھرا پردیش کے ساحل کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور ہواؤوں کی رفتار میں شدت آئے گی اور وہ 55-65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور 75 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ چلیں گے۔ اور متصل شمال مغرب خلیج بنگال ، جنوب مغرب خلیج بنگال اور اڈیشہ – تمل ناڈو اور پڈوچیری ساحلوں پر 12 اکتوبر 2020 کی شام سے 13 اکتوبر کی دوپہر تک50-60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور 70 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ چلیں گے۔
  • خلیج منّار میں  12 اور 13 اکتوبر 2020 کو45  سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں  اور 65 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ چلنے کا ا مکان ہے۔

(iii) سمندرکی صورت حالت

  • مغرب  وسطی اور متصل شمال مغربی خلیج بنگال، جنوب مغربی خلیج بنگال اور اڈیشہ-آندھرا پردیش-تمل ناڈو اور پڈوچیری ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور 13 اکتوبر کی شام تک اورخلیج منّار میں 12  سے  13 اکتوبر 2020 تک سمندر کی صورت حال خراب سے بہت خراب رہے گی۔

(iv) ماہی گیروں کے لیے انتباہ

  • مغرب  وسطی،  شمال مغربی اور جنوب مغربی خلیج بنگال، اور آندھرا پردیش- اڈیشہ-تمل ناڈو اور پڈوچیری ساحلوں کے  ساتھ ساتھ اور ان سے دور 13 اکتوبر کی شام تک اورخلیج منّار میں 12  سے  13 اکتوبر 2020 تک  ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ سمندر میں نہ جائیں۔

(v)  شمالی ساحلی آندھرا پردیش کے مشرقی اور مغربی گوداوری ، وشاکھاپٹنم ، وجے نگرم اور شری کاکولم اضلاع  اور یانم میں متوقع نقصانات۔

  • چھپر والے جھونپڑوں  کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ درختوں کی شاخائیں ٹوٹنے سے بجلی اور مواصلاتی لائنوں کو چھوٹا موٹا نقصان ہوسکتا ہے۔  کھلے / غیر محفوظ ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔
  • شدید بارش کی وجہ سے کچی سڑک کو کچھ نقصان پہنچ سکتا ہے۔
  • دھان کی فصل، کیلے، پپیتے کے درختوں اور باغیچے اور سیجن کے  درختوں اور باغبانی کی فصلوں کو کچھ نقصان پہنچ سکتا ہے۔ نمک کے جھڑکاؤ کی وجہ سے ساحلی زراعت کو چھوٹا موٹا نقصان ہوسکتا ہے۔کچے پشتوں کو چھوٹا موٹا نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

سسٹم کی مسلسلہ نگرانی کی جارہی اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کو مسلسل اطلاع دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے لیے برائے مہربانی www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in، www.imd.gov.inدیکھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VSRD.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J0SJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GQSB.jpg

***************

م ن۔ اگ ۔ ر ا  

U:6306      

 



(Release ID: 1663911) Visitor Counter : 128