وزارت خزانہ
بھارت اور اے ڈی بی نے راجستھان کے ثانوی قصبات کی ترقی کے لئے 300 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض معاہدے پر دستخط کیے
Posted On:
12 OCT 2020 7:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 اکتوبر 2020: حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے آج ریاست راجستھان کے 14 ثانوی قصبات میں شمولیت اور پانی کی پائیدار فراہمی، صفائی ستھرائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور خدمات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے 300 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض معاہدے پر دستخط کیے۔ راجستھان سیکنڈری ٹاؤنس ڈیولپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ کے لئے دستخط کنندگان میں ، ایڈیشنل سکریٹری (فنڈ بینک اور اے ڈی بی)، وزارت خزانہ کے اقتصادی امور، جناب سمیر کمار کھرے، نے حکومت ہند کی جانب دستخط کیے جبکہ انڈیا ریزیڈینٹ مشن کے کنٹری ڈائرکٹر جناب تکے یو کونیشی نے اے ڈی بی کی جانب سے دستخط کیے۔
جناب کھرے نے معاہدے پر دستخط کے بعد کہا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد نشان زد قصبات میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی (ڈبلیو ایس ایس) کے نظام کو بہتر اور پائیدار بنانا ہے جس سے ان قصبات کے عوام، جن میں نادار اور کمزور طبقات بھی شام ہیں، کے معیار زندگی میں بہتری واقع ہوگی۔ 10 سالہ سرگرمیوں اور رکھ رکھاؤ کے معاہدے کے ساتھ ڈبلیو ایس ایس میں سرمایہ کاری بہتر اور دائمی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ یہ کام ریاستی حکومت کے دیہی شعبے کے ترقیاتی منصوبے سے ہم آہنگ ہوگا۔
جناب کونیشی نے کہا کہ اے ڈی بی نے 2000 سے اب تک ان تین شہری شعبے کے پروجیکٹوں سے حاصل ہوئے عملی تجربات کو شامل کیا ہے جن میں اس نے سرمایہ کاری کی تھی۔ ان تجربات میں اختراع، اسمارٹ تکنالوجی اور واجبی لاگت والے نظام شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ شہری مقامی انجمنوں کو بااختیار بنائے گا، اور ادارہ جاتی اہلیت کو مضبوط کرے گا؛ شعبہ جاتی اصلاحات کو عمیق بنائے گا، اور وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے برادریوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرے گا۔
اس پروجیکٹ کے توسط سے، کم از کم آٹھ قصبات میں 2027 تک پانی کی سپلائی کے نظام کو بہتر بنادیا جائے گا، جس سے 570000 سے زائد افراد کو فائدہ حاصل ہوگا۔ شہروں میں صفائی ستھرائی نظام کم از کم 14 ثانوی قصبات میں تقریباً 720000 افراد کو فائدہ بہم پہنچائے گا۔
یہ پروجیکٹ مقامی حکومت اور راجستھان اربن ڈرنکنگ واٹر، سیوریج، اور اے ڈی بی کے تکنیکی تعاون سے قائم کیے گئے انفراسٹرکچر کارپوریش لمیٹڈ کی ادارہ جاتی اہلیت کو مضبوطی فراہم کرے گا۔ خواتین اور کمزور طبقات کو مہارت حاصل کرنے کے لئے تربیت، ادائیگی پر مبنی انٹرنشپ، کمیونٹی کی شمولیت اور بیداری سے متعلق سرگرمیوں کے ذریعہ افزوں تعاون فراہم کرایا جائے گا۔
اے ڈی بی خوشحال، مبنی بر شمولیت، لچکدار اور پائیدار ایشیا اور پیسفک کی تعمیر و تشکیل کے لئے عہد بستہ ہے، ساتھ ہی ساتھ ازحد غریبی کے خاتمے کے لئے کام کر رہا ہے۔ 1966 میں وجود میں آیا اس بینک کے مالک اراکین کی تعداد 68 ہے — جس میں 49 اسی خطے کے ہیں۔
****
م ن۔ ا ب ن
U:6313
(Release ID: 1663910)