الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ہندوستان نے ملک میں انتہائی اہم کل پرزوں (کمپونینٹس) کی مینوفیکچرنگ کے ساتھ سپر کمپیوٹینگ میں اتم نربھرتا (خودکفالت) حاصل کرنے کا نشانہ رکھا


سی-ڈیک اور نیشنل سپرکمپیوٹینگ مشن ہوسٹ انسٹی ٹیوٹس نے پورے ہندوستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سپرکمپیوٹینگ بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے سمجھوتے پر دستخط کیے
سی-ڈیک کے ذریعے ہندوستان میں اہم سپرکمپیوٹینگ کمپونینٹس کی مینوفیکچرنگ کے ساتھ کمپیوٹیشنل سائنس تکنیکس کا استعمال کرتے ہوئے تحقیق اور اختراع کی رفتار کو تیز کرنا اتم نربھر بھارت کی طرف ایک قدم ہے: سنجے دھوترے

Posted On: 12 OCT 2020 2:23PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور آئی ٹی وتعلیم اور مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے کی موجودگی میں آج آئی آئی ایس سی بنگلور، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی رڑکی، آئی آئی ٹی حیدر آباد، آئی آئی ٹی گواہاٹی، آئی آئی ٹی منڈی، آئی آئی ٹی گاندھی نگر، این آئی ٹی ترچی، این اے بی آئی موہالی اور آئی آئی ٹی مدراس میں ایچ پی سی اور اے آئی میں تربیت کے لئے این ایس ایم نوڈل سینٹروں، آئی آئی ٹی کھڑگ پور، آئی آئی ٹی گوا اور آئی آئی ٹی پلکڑ میں اسمبلی اور مینوفیکچرنگ سمیت سپرکمپیوٹنگ بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے سی-ڈیک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہیمنت درباری اور نیشنل سپرکمپیوٹینگ مشن (این ایس ایم) ہاسٹل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے درمیان ایک اقرار نامہ پر دستخط کئے گئے۔ اس دوران الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے سکریٹری اجے پرکاش ساہنی، سائنس اور ٹکنالوجی محکمے کے سکریٹری پروفیسر اشوتوش شرما، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت میں سکریٹری محترمہ جیوتی اروڑا، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی وزارت میں اسپیشل سکریٹری ڈاکٹر راجندر کمار، سائنس اور ٹکنالوجی محکمہ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی وزارت، سی-ڈیک اور ہوسٹ  انسٹی ٹیوٹس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20201012_1501187UYZ.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی عدیم المثال قیادت کے تحت نیشنل سپرکمپیوٹینگ مشن قائم کیا گیا تھا تاکہ تعلیمی، صنعت، سائنسی اور تحقیقی کمیونٹی، ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ کو ضروری کمپیوٹیشنل اختیار فراہم کیا جاسکے، جس سے سائنس اور انجینئرنگ میں اصل زندگی کے پیچیدہ مسائل اور ہندوستان کے مخصوص اور اہم چیلنجوں کو حل کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی-ڈی اے سی نے پہلے ہی آئی آئی ٹی- بی ایچ یو، آئی آئی ٹی کھڑگ پور، آئی آئی ایس ای آر پونے اور جے این سی اے ایس آر بنگلور میں سپر کمپیوٹینگ ایکو نظام قائم کیاگیا ہے۔

سی-ڈی اے سی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہیمنت درباری نے کہا کہ آئی آئی ایس سی، آئی آئی ٹیز، این اے بی ای جیسے اہم قومی تعلیمی اور تحقیقی انسٹی ٹیوٹس غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں اور وہ اپنی تکنیکی مہارت کے لئے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ ہندوستان کی صلاحیت کو بڑھانے، انتہائی جدید سپر کمپیوٹینگ سہولتوں کے ساتھ سائنس دانوں اور تحقیق کاروں کو بااختیار بنانے، عالمی سطح پر مقابلہ جاتی میں اہم مقام بنانے اور سپر کمپیوٹینگ ٹکنالوجی کے کلیدی شعبے میں خود کفیل بننے کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششوں میں ان کے ساتھ ساجھیداری کرنے میں ہمیں فخر ہے۔ ہمارا مشن اختراعی ڈیزائن، تعطل انگیز ٹکنالوجیوں اور ایکسپرٹ ہیومن ری سورس کے ساتھ بھروسے مند اور محفوظ ایکسا- اسکیل ایکو- سسٹم کو قائم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد اپنی ہی دیسی ٹکنالوجی کی تیار کردہ ہارڈوپر این کمپاسنگ اسکیل چپ ڈیزائن- ایکسا- اسکیل سرور بورڈز کا ڈیزائن اور مینو فیکچر اتم نربھر بھارت کے مطابق سی-ڈی اے سی میں سیلی کون فوٹونکس سمیت ایک اسکیل انٹرکنیکٹ اور اسٹوریج کو فروغ دینا ہے تاکہ مکمل خود کفالت حاصل کی جاسکے۔

 

..............................................................

 

     م ن، ح ا، ع ر

 

 

U-6305


(Release ID: 1663897) Visitor Counter : 179