امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خریف کے مارکیٹنگ موسم 2020-21 کے دوران کم ا ز کم امدادی قیمت پر عملدرآمد
ا ٓٹھ اکتوبر2020 کو تمام ریاستوں میں دھان کی خریداری پچھلے سال کی 17.7 ایل ایم ٹی سے48 فیصد بڑھ کر اس سال 26.3 ایل ایم ٹی ہوگئی
کم از کم امدادی قیمت کے ساتھ 455.60 ایم ٹی مونگ کی قیمت 3.28 کروڑ روپئے اور کم از کم امدادی قیمت کے ساتھ 5089 ایم ٹی کوپرے کی قیمت52.40 کروڑ روپئے کی خریداری کی گئی
کم از کم امدادی قیمت کے تحت کپاس کی خریداری 11755 گانٹھوں تک پہنچ گئی جس کی مالیت 3314.55 لاکھ روپئے ہے
Posted On:
09 OCT 2020 5:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09 اکتوبر، خریف کے مارکیٹنگ موسم (کے ایم ایس) 2020-21 کی شروعات پہلے ہی ہوچکی ہے اور حکومت پچھلے سیزنوں کی طرح اپنی موجودہ کم از کم امدادی قیمت کی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے اپنی کم از کم امدادی قیمت پر 2020-21 کی فصلیں خریدنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
- ا ٓٹھ اکتوبر2020 کو بھارت کی تمام ریاستوں میں دھان کی خریداری پچھلے سال کی 17.7 ایل ایم ٹی سے48 فیصد بڑھ کر اس سال 26.3 ایل ایم ٹی ہوگئی۔
- موجودہ خریف کے موسم کے دوران خریداری میں پنجاب میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ 8 اکتوبر 2020 کو پچھلے سال 1.76 ایل ایم ٹی خریداری کی گئی تھی جو اس سال بڑھ کر 15.99 ایل ایم ٹی ہوگئی۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے میں اس میں 900 فیصد سے زیادہ کا خریف کی خریداری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
- موجودہ خریف کے موسم کے دوران تمل ناڈو میں دھان کی خریداری9517 ایم ٹی رہی جبکہ 8 اکتوبر 2019 کو اس کی مقدار 320 ایم ٹی تھی۔ اس طرح اترپردیش میں دھان کی خریداری اس سال 4423 ایم ٹی رہی جبکہ پچھلے سال 8 اکتوبر کو اس کی مقدار 92 ایم ٹی تھی۔ اس طرح ان دونوں ریاستوں میں خریداری میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید برآں ریاستوں کی تجویز پر مبنی 2020 کے خریف کے مارکیٹنگ سیزن کے لیے 30.70 ایل ایم ٹی دالوں اور تلہن کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ یہ خریداری تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اور آندھراپردیش سے ہونی ہے۔ اس کے علاوہ 1.23 ایل ایم ٹی کوپرے کی آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ سے خریداری کی بھی منظوری دی گئی۔ دوسری ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے قیمت کی امدادی اسکیم ( پی ایس ایس) کے تحت دالوں، تلہن اور کوپرے خریداری کی تجویزوں کی منظوری دی جائے گی تاکہ ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خریداری 2020-21 سال کے لیے مشتہر شدہ ایم ایس پی پر براہ راست رجسٹرڈ شدہ کسانوں سے کی جاسکے۔ یہ ایسی صورت میں کیا جائے گا جب متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ریاست کی نامزد کردہ خریداری ایجنسیوں کے ذریعے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کی طرف سے مشتہر شدہ کٹائی کی مدت کے لیے بازار کی شرح ایم ایس پی سے کم ہوجائے۔
آٹھ اکتوبر 2020 تک، حکومت نے اپنے نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 3.28 کروڑ روپئے کی کم از کم امدادی قیمت پر 455.60 ایم ٹی مونگ کی خریداری کی ہے جس سے تمل ناڈو اور ہریانہ کے 324 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ اسی طرح 52.40 کروڑ روپئے کی کم از کم امدادی قیمت پر 5089 ایم ٹی کوپرا خریدا گیا ہے جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ حالانکہ آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ سے 1.23 ایل ایم ٹی کی مقدار خریدنے کی منظوری حاصل ہوئی تھی۔ کوپرا اور اُڑد کے لیے قیمتیں ایم ایس پی سے بھی زیادہ ہیں۔ متعلقہ ریاستی حکومتیں مونگ اور خریف کی دوسری دالوں نیز تلہن کے سلسلے میں خریداری کی شروعات کے انتظامات کر رہی ہیں۔
خریف کے مارکیٹنگ سیز 2020-21 کے دوران کپاس کے بیج کی خریداری یکم اکتوبر 2020 سے شروع ہوگئی ہے اور 8 اکتوبر 2020 تک کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کی مجموعی خریداری کی مقدار 2214.55 لاکھ روپئے کی ایم ایس پی کے تحت 11755 کانٹھوں تک پہنچ چکی تھی جس سے 2404 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:6261
(Release ID: 1663439)
Visitor Counter : 100