محنت اور روزگار کی وزارت

جناب گنگوار نے بچوں کی اختیار کاری سے متعلق حکومت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا؛ کہا کہ بچہ مزدوری کے خاتمے کو ترجیح دی جائے گی


مزدور قوانین کارکنان کی فلاح و بہبود کے معاملے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے

جناب گنگوار نے بچہ و نوعمر مزدوری سے متعلق مرکزی مشاورتی بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 09 OCT 2020 7:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 09 اکتوبر 2020: محنت و مزدوری کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، ان کے بچپن کا تحفظ اور ان کی نشو و نما کے لئے مناسب اقدامات کرکے انہیں بااختیار بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اعتماد جتایا کہ آج حکومت کے ذریعہ کیے جا رہے اقدامات کے ذریعہ آنے والے دنوں میں ہمارے نوجوان آتم نربھر بنیں گے۔ جناب گنگوار نے کل یہ بات مرکزی مشاورتی بورڈ کے ذریعہ بچہ و نوعمر مزدوری کے موضوع پر منعقدہ میٹنگ میں کہی۔  وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ چار لیبر کوڈس کے نفاذ کے ساتھ کی گئیں تاریخی مزدور اصلاحات ملک میں مزدوروں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔

وزیر موصوف نے بچہ مزدوری ختم کرنے کے حکومت کی سنجیدہ عہد بستگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کو حکومت کی ترجیح حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچہ اور نوعمر مزدوری، ممانعت اور ریگولیشن ایکٹ 1986 کو لیبر کوڈس سے باہر رکھا گیا تاکہ یہ ایکٹ آزادانہ طور پر کام کر سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019KMW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E515.jpg

جناب گنگوار نے معیشت پر کووِڈ۔19 کے برے اثرات مرتب ہونے کے مدنظر بچہ مزدوری کے واقعات میں ہونے والے ممکنہ اضافے کے سلسلے میں بھی ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔اسی لیے انہوں نے اس سلسلے میں مناسب کاروائی کرنے کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے بچہ مزدوری کے خاتمے کے لئے حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس میں 2016 میں بچہ مزدوری قانون میں کی گئی اہم کایہ پلٹ ترمیم بھی شامل ہے جس کے تحت 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو کسی بھی پیشہ میں مزدوری کرنے محفوظ رکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس قانون کے تحت نو عمر یعنی 14 سے 18 سال کے درمیان کی عمر والے لڑکوں کو خطرے والی صنعتوں میں ملازمت کرنے سے محفوظ رکھا جاتاہے۔ جناب گنگوار نے یہ بھی بتایا کہ قومی بچہ مزدوری پروگرام (این سی ایل پی) بچہ مزدوری سے متعلق بازآبادکاری کے لئے بہتر طریقے سے کام انجام  دے رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وظیفہ میں اضافہ کرکے اسے 150 روپئے ماہانہ سے 400 روپئے ماہانہ کر دیا گیا ہے اور یہ رقم براہِ راست فائدہ منتقلی کے توسط سے بچوں کے کھاتوں میں ادا کی جاتی ہے۔ آن لائن حاضری کے لئے ایک پینسل پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے، ایسا ہی طریقہ وظیفہ ادائیگی نظام کے لئے بھی وضع کیا گیا ہے۔

جناب گنگوار نے خصوصی طور پر کووِڈ۔19 کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی بازآبادکاری کے لئے مشن کے انداز میں کام کرنے کی بھی اپیل کی۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:6255

 

 

 


(Release ID: 1663413) Visitor Counter : 189