یو پی ایس سی

این ڈی اے اور نیول اکیڈمی کے امتحان- I اور II کے تحریری نتیجہ کا اعلان

Posted On: 09 OCT 2020 7:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 09 اکتوبر: یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 06 ستمبر، 2020 کو مشترکہ امتحان کے طور پر منعقد کرائے گئے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی امتحان (I) اور (II) 2020 کے تحریری حصہ کے نتیجہ کی بنیاد پر، مندرجہ ذیل رول نمبر والے امیدواروں نے، 2021 سے شروع ہونے جا رہے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے آرمی، نیوی اور ایئر فورس ونگ کے 145ویں کورس اور 107ویں انڈین نیول اکیڈمی کورس (آئی این اے سی) اور 146ویں کورس، اور 108ویں انڈین نیول اکیڈمی کورس (آئی این اے سی) میں داخلہ کے لیے وزارتِ دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کے ذریعے انٹرویو کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ نتیجہ یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ: www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہے۔

وہ تمام امیدوار جن کے رول نمبر فہرست میں دکھائے گئے ہیں، ان کی امیدواری عارضی ہے۔ امتحان میں ان کے داخلہ کی شرطوں کے حساب سے، ’’امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تحریری نتیجہ کے اعلان کے دو ہفتوں کے اندر خود کو انڈین آرمی ریکروٹنگ ویب سائٹ joinindianarmy.nic.in پر آن لائن رجسٹر کرائیں۔ کامیاب امیدواروں کو اس کے بعد ایس ایس بی انٹرویو کے لیے سلیکشن سنٹرز اور تاریخیں الاٹ کی جائیں گی، جسے رجسٹرڈ ای- میل آئی ڈی پر بھیجا جائے گا۔ اگر کسی امیدوار نے سائٹ پر خود کو پہلے ہی رجسٹر کرا لیا ہے، تو اسے دوبارہ ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کسی بھی سوال/ لاگ ان کی دقت کے معاملے میں dir-recruiting6-mod[at]nic[dot]in پر ای- میل سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔‘‘

’’امیدواروں سے یہ درخواست بھی کی جاتی ہے کہ وہ ایس ایس بی انٹرویو کے دوران متعلقہ سروس سلیکشن بورڈز (ایس ایس بی) میں اپنی عمر اور تعلیمی لیاقت کا اصلی سرٹیفکیٹ جمع کریں۔‘‘ امیدواروں کو اپنا اصلی سرٹیفکیٹ یونین پبلک سروس کمیشن کو نہیں بھیجنا چاہیے۔ کسی قسم کی مزید معلومات کے لیے، امیدوار کام کے کسی بھی دن صبح 10 بجے سے شام کے 5 بجے تک کمیشن کے دروازہ ’’سی‘‘ کے قریب موجود فیسی لٹیشن کاؤنٹر پر خود جا سکتے ہیں یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271/011-23381125 / 011-23098543 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

امیدواروں کی مارکس شیٹ کمیشن کی ویب سائٹ پر (ایس ایس بی انٹرویو ختم ہونے کے بعد) فائنل ریزلٹ کی اشاعت کی تاریخ کے پندرہ (15) دنوں کے اندر ڈال دی جائے گی اور یہ ویب سائٹ پر تیس (30) دنوں تک موجود رہے گی۔

نتیجہ I کے لیے یہاں کلک کریں

نتیجہ II کے لیے یہاں کلک کریں

 

                                          **************

م ن ۔ ق ت   

U: 6251



(Release ID: 1663255) Visitor Counter : 148