عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندرنے کہا؛ نئی زرعی اصلاحات سے نوجوان زرعی کاروباری افراد کو فروغ ملے گا اور انہیں کاشتکاری میں کیریئر کا انتخاب کرنے کی ترغیب ملے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 OCT 2020 5:40PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جانے والی نئی اصلاحات سے نوجوان زرعی کاروباری افراد کو فروغ ملے گا اور انہیں کاشتکاری میں کیریئر کا انتخاب کرنے کی ترغیب ملے گی۔
ڈوڈا اور کِشتواڑ اضلاع کے کسانوں ، سرپنچوں اور مقامی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ، نئی زرعی اصلاحات میں مستقبل رخی ویژن زیادہ ہے اور اس کا مقصد آج کے نوجوان تعلیم یافتہ کسان کو اس کے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے ان کے تکنیکی علم کا بہتر استعمال کرنے میں اہل بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ جیسے جیسے نئی اصلاحات کا فائدہ لوگوں کو محسوس ہونے لگے گا، غیر زرعی خاندانوں کے متعدد نوجوان زراعت کے میدان میں اسٹارٹ اپ کے طور پر اپنے کیریئر کی تلاش شروع کردیں گے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اے پی ایم سی مراکز کے ذریعہ فصلوں کو بیچنے کے پرانے سسٹم کی مطابقت بھلے ہی تقریبا 50 سال پہلے تک تھی، لیکن اب وقت بدل گیا ہے ، بازار کھل گئے ہیں اور وہاں تک پہنچ آسان ہو گئی ہے۔ آج کے نوجوان اچھی طرح سے جڑے ہوئے ہیں، باخبر ہیں اور ان میں پہنچنے کی صلاحیت ہے۔ لہذا ، یہ نئی اصلاحات عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔
اس بات چیت میں حصہ لینے والے تمام نوجوان کسانوں اور مقامی پنچایت نمائندوں نے ایک آواز میں اور اتفاق رائے سے مودی سرکار کے ذریعہ لائے گئے نئے قوانین کا خیرمقدم کیا ۔ انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد ان بچولیوں کے ذریعہ کیا جارہا ہے جنہیں یہ لگتا ہے کہ آنے والے وقت میں ان کے خود غرضانہ مفادات کی تکمیل نہیں ہو پائے گی۔
اس پروگرام میں شریک مقامی کارکنوں نے کہا کہ وہ کسانوں کو گمراہ کرنے کے لئے خود غرض عناصر کے ذریعہ کی جا رہی مذموم چالوں کو شکست دینے کے لئے ہر ایک کسان تک پہنچیں گے۔
**************
م ن۔ن ا ۔م ف
U:6235
(ریلیز آئی ڈی: 1663254)
وزیٹر کاؤنٹر : 125