امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے مرکزی کابینہ وزیر جناب رام ولاس پاسوان کے انتقال پُر ملال پر تعزیت کی
میں جناب رام ولاس پاس کے انتقال پُر ملال کے بارے میں خبر سننے بہت زیادہ غم زدہ ہوں؛ جناب پاسوان ہمیشہ غریب اور محروم افراد کے بہوداور حقوق کے لئے لڑتے رہے
چاہے یہ ایمرجنسی کے خلاف جدو جہد ہو یا مودی حکومت میں کورونا وباء کی مدت کے دوران کے بہبود کی منتر کو حقیقی رنگ دینا ہو، جناب رام ولاس پاسوان نے ان سب میں ایک منفرد رول ادا کیا
ہندوستانی سیاست اور مرکزی کابینہ میں ان کی عدم موجودگی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، نیز مودی حکومت غریب کی بہبود اور بہار کی ترقی کے ان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پُرعزم ہیں
Posted On:
08 OCT 2020 10:17PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے مرکزی کابینہ وزیر جناب رام ولاس پاسوان کے انتقال پُر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹ کے سلسلے میں انہوں نے کہا‘‘چاہے یہ ایمرجنسی کے خلاف جدو جہد ہو یا مودی حکومت میں کورونا وباء کی مدت کے دوران کے بہبود کی منتر کو حقیقی رنگ دینا ہو، جناب رام ولاس پاسوان نے ان سب میں ایک منفرد رول ادا کیا۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں قومی مفاد اور عوام کی بہبود کے کام کاج کو ہمیشہ فوقیت دی ہے۔ان کے انتقال سے ہندوستانی میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے۔’’
‘‘چاہے یہ ایمرجنسی کے خلاف جدو جہد ہو یا مودی حکومت میں کورونا وباء کی مدت کے دوران کے بہبود کی منتر کو حقیقی رنگ دینا ہو، جناب رام ولاس پاسوان نے ان سب میں ایک منفرد رول ادا کیا۔جناب پاسوان بہت سے اہم عہدے رکھنے کے باوجود اپنی سادہ اور نرم شخصیت کے باوجود بہت زیادہ مقبول تھے۔’’
‘‘ہندوستانی سیاست اور مرکزی کابینہ میں ان کی عدم موجودگی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، نیز مودی حکومت غریب کی بہبود اور بہار کی ترقی کے ان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔’’
‘‘ان کے خاندان کے ممبران اور حامیوں کے لئے میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ ان کی روح کو سکون ملے۔ اوم شانتی۔’’
********
م ن۔ ۔ن ع
(U: 6212)
(Release ID: 1662981)
Visitor Counter : 159