امور داخلہ کی وزارت

دہلی اور تمام ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اُن عمارتوں پر 9 ؍اکتوبر کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا، جن پر یہ مستقل لہراتا ہے؛ صارفین امور، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان کے احترام میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، جو انتقال کرگئے ہیں

Posted On: 08 OCT 2020 11:44PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم  کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان کی 8 اکتوبر 2020ء کو نئی دہلی میں انتقال پُرملال کی افسوس ناک خبر جاری کی ہے۔

مرحوم رہنما کے احترام میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہلی اور تمام ریاستوں، نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قومی پرچم 9 اکتوبر2020ء کو ان تمام مقامات پر سرنگوں رہے گا، جہاں یہ مستقل لہراتا ہے، نیز ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دن پرچم اس جگہ پر سرنگوں رہے گا،  جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مرحوم رہنما کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

آخری رسومات کی تاریخ، وقت اور مقام کے بارے میں بعد میں اطلاع فراہم کی جائے گی۔

 

********

م ن۔ ۔ن ع

 (U: 6213)



(Release ID: 1662971) Visitor Counter : 88