زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

دھان کی کل 1526534 میٹرک ٹن خریداری جس کی ایم ایس پی قیمت تقریباً 2882 کروڑ روپے ہے ، یہ خریداری ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، اتر پردیش ، کیرالہ اور تمل ناڈو کے 127832 کسانوں سے 6 اکتوبر تک کی گئی

Posted On: 07 OCT 2020 7:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07 اکتوبر ،2020   / 21-2020 کے خریف مارکیٹنگ موسم کے دوران دھان کی خریداری ہریانہ اور پنجاب میں 26 ستمبر 2020 سے شروع ہوئی تھی۔ دھان کی خریداری مغربی اتر پردیش میں یکم اکتوبر 2020 سے اور چنڈی گڑھ میں 2 اکتوبر 2020 سے نیز تمل ناڈو میں 5 اکتوبر 2020 سے شروع ہوئی تھی۔ نئی دلی میں آج ایک پریس کانفرنس میں اس کا ذکر کرتے ہوئے حکومت ہند کے خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے سکریٹری  جناب سبھانشو پانڈے نے کہا کہ 6.10.2020 تک ہریانہ میں دھان کی 482656 میٹرک ٹن ، پنجاب میں 1008028 میٹرک ٹن ، چنڈی گڑھ میں 6945 میٹرک ٹن ، اتر پردیش میں 1545 میٹرک ٹن ، کیرالہ میں 1809 میٹرک ٹن اور تمل ناڈو میں 25551 میٹرک ٹن خریداری کی گئی۔  یہ خریداری کل 1526534 میٹرک ٹن کی کی گئی جس کی ایم ایس پی تقریباً 2882 کروڑ روپے ہے۔ یہ خریداری ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، اتر پردیش، کیرالہ اور تمل ناڈو کے 127832 کسانوں سے کی گئی ہے۔

جناب پانڈے نے بتایا کہ 06.10.2020 تک حکومت نے اپنی مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے 201.15 میٹرک ٹن مونگ کی خریداری کی، جس کی ایم ایس پی 1.45 کروڑ روپے ہے ، اور اس سے تمل ناڈو اور ہریانہ کے 161 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ اسی طرح 5089 میٹرک ٹن ناریل کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے 52.40 کروڑ کی ایم ایس پی کے تحت خریدا گیا ہے۔ جبکہ آندھرا پردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کے لیے منظور شدہ مقدار 1.23 ایل ایم ٹی تھی۔ ناریل اور اڑيد کے سلسلے میں شرحیں یا تو ایم ایس پی کے برابر ہیں یا اس سے اوپر ہیں۔

حکومت ہند کے زراعت کے شعبے کے سکریٹری جناب سنجے اگروال نے کہا کہ حکومت ہند  موٹے اناج ، دلہن ، تلہن اور تجارتی فصلوں جیسی زرعی فصلوں کی کم قیمت اوسط کوالیٹی ایف اے کیو کے لیے کم سے کم امدادی قیمت  ایم ایس پی کا ہر سال  اعلان کرتی ہے۔  یہ اعلان  زرعی لاگت اور قیمت سے متعلق کمیشن سی اے سی پی کی سفارشات کی بنیاد پر بوائی کے موسم کے شروع میں کیا جاتا ہے۔  سامی ناتھن کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات کی بنیاد پر حکومت نے ایم ایس پی کا اعلان کیا ہے  تاکہ پیداوار پر آنے والے لاگت کا کم سے کم 1.5 گنا  قیمت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اعلان 19-2018 کی خریف فصل سے کیا گیا تھا۔

پرزینٹیشن کے لیے یہاں کلک کریں

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 6189

 


(Release ID: 1662741) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil