قانون اور انصاف کی وزارت

محکمہ انصاف  نے ، نیتی آیوگ کے تحت، اٹل اختراعی مشن کے ساتھ شراکتدار ی میں ،مہاتما گاندھی کی 151ویں سالگرہ کے موقع پر’’اسکولی بچوں کے لئے شہریوں کے فرائض ‘‘ کے موضوع پرایک ویبنار  منعقد کیا


محکمہ انصاف کے ذریعہ ،دواکتوبرکوشہریوں کے فرائض  کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنے کے لئے647 ’اسکولی بچوں کے لئے ،شہریوں  کے فرائض ،سے متعلق منعقدہ  پروگراموںمیں، تقریباََ  12000 شہریوں نے شرکت کی

Posted On: 07 OCT 2020 12:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08 اکتوبر 2020:  محکمہ انصاف  نے ، نیتی آیوگ کے تحت اٹل اختراعی مشن کے ساتھ شراکتدار ی میں مہاتما گاندھی کی 151ویں سالگرہ کے موقع پر’’اسکولی بچوں کے لئے شہریوں کے فرائض : مہارت کے لئے جدوجہد،سائنسی مزاج کوفروغ دینے اور تعلیم کے لئے دستیاب مواقعوں  کو کارآمدبنانے ‘‘ کے موضوع پر2 اکتوبر 2020 کو شام سات بجے ایک ویبنار  منعقد کیا۔یہ بابائے قوم کو وسیع خراج عقیدت کااظہارتھا جو کہ مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ سے 2 برس طویل مدت کے لئے منایا جارہاہے۔گاندھی جی مجموعی قومی ترقی میں شہریوں کے طورپر ہمارے فرا’ض  کو  انجام دینے کی اہمیت کی حمایت کرنے  کے چیمپئن تھے۔گاندھی جی کااس منطق میں مکمل اعتقاد تھا کہ حقوق کا حقیقی ذریعہ فرائض میں ہے اور اگر ہم اپنے  تمام فرائض انجام دیتے ہیں توحقوق کا حصول زیادہ دور نہیں رہے گا۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K8NI.jpg

اس ویبنار کے آغازکےطور پر ، مائی گو و نے 29 ستمبر 2020 سے یکم اکتوبر 2020 تک ’ ہندوستان کا آئین اور بنیادی فرائض ‘ کے موضوع پر ایک آن لائن کوئز مقابلہ منعقدکیا۔اس کوئز کامقصدہندوستانی آئین میں درج دستور ہنداور بنیادی فرائض سے متعلق بیداری میں  اضافہ کرنا تھا اور یہ دراصل اسکولی بچوں کے لئے تھا۔اس کوئز کو بہت زیادہ پسندکیاگیااور 49000 سے زیادہ آن لائن شراکتدار وں نے اس میں حصہ لیا۔  اس میں 15 جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان ویبنار کے دوران کیا گیا۔

اس ویبنار میں  بڑی تعداد میں سرکردہ مقررین نے شرکت کی ،جس میں محکمہ انصاف کے جوائنٹ سکریٹری جناب نیرج کمار گیاگی ، اٹل اختراعی مشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب آر رمنن اور ارجن اور کھیل رتن انعام یافتہ  محترمہ ڈولا بنرجی شامل ہیں۔اسکولی بچوں اور طلباپرمشتمل ایک ورچوول اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت ، اوائل کی عمر سے بچوں میں مہارت کے لئے جدوجہد کرنے کے جذبے کو فروغ دینے  اور اختراع  سے متعلق نظریئے نیز معلومات حاصل کرنے کے جذبے کو فروغ دینے کی اہمیت پر زوردیا۔

یہ ویبنار یوٹیوب چینل ‘AIMToInnovate’ پر نشر کیاگیااور نوجوانوں نے اسے بہت پسند کیا،جس میں 7000سے زیداہ افراد نے اسے دیکھا۔اس ویبنار تک رسائی حاصل کرنے کا لنک یہ ہے:

  https://www.youtube.com/watch?v=vSMK3_m7bok

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00252SY.jpg

سی ڈی اے پی ڈجیٹل گاؤں پروگرام

 

          محکمہ انصاف ،سی ایس سی  ای –گوو کے ساتھ اشتراک میں ، 16 ریاستوں میں 1000 ڈجیٹل گاوؤں میں شہریوں کے فرائض  کی بیداری کے پروگرام بھی کررہا ہے۔یہ پروگرام 647 آن سروس مراکز (سی ایس سی )  میں منعقد کئے گئے جن میں تقریباََ 12000 شہریوں نے شرکت کی ۔شہریوں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور آئین کا سرنامہ (پریئمبل  )پڑھا گیا ۔ گرام پردھانوں ،اساتذہ اور ضلع قانونی خدمات کی اتھارٹیز  کے ارکان کے ذریعہ بنیادی فرائض سے متعلق بیداری کے پروگرام بھی  منعقد کئے گئے۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 6182



(Release ID: 1662694) Visitor Counter : 102