ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

پانچ کھرب امریکی ڈالر مالیت کی معیشت کے مقصد کو حاصل کرنے اور ایک خودکفیل ہندوستان کے لئے ہنرمندی ،ہنر مندی کا احیا،ہنر مندی کا استحکام اور صنعت سے متعلق ہنر مندی  کا ہونا ضروری ہے

Posted On: 07 OCT 2020 6:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08 اکتوبر 2020: حکومت ہندمیں ہنر مندی کے فروغ اورصنعتوں کے وزیر جناب مہندرناتھ پانڈے نے وزراعظم جناب نریند رمودی کی جانب سے اوراپنی بھی جانب سے آج پی ایچ ڈی چیمبر کو اس کے 115ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر مبارکباددی ہے۔انہو ں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سرگرم   قیادت کی ستائش کی اور کووڈ-19 بیماری کے دور میں  کئے گئے وسیع تراقدامات کوسراہا ۔

ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ اسکل انڈیا ایک ایسا تصور ہے جو اندرون ملک اور بیرون ملک ، دونوں جگہ اپنے نشان چھوڑ رہا ہے۔انہوں  نے کہا کہ ہرایک ریاست اورضلع میں تعلیم کے ہمارے تمام حیاتیاتی نظام اور ہنر مندی کے محکمے ، کووڈ وبا کے  گزشتہ 6 مہینوں کے دوران یکجا ہوکر اپنی اختراعات کے ساتھ آگے بڑھے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہنرمندی ، ہنرمندی کا احیا، ہنرمندی کا استحکام ، ہنر مندی کے تربیتی مراکز ، صنعت سے متعلق ہنر مندی اور صنعت کی مطالباتی ہنر مندی 5 کھرب امریکی ڈالر مالیت کی معیشت کے مقصد کو حاصل کرنے اور ہندوستان کو خودکفیل بنانے کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہیں۔

ڈاکٹر مہندرناتھ پانڈے نے آتم نربھر ہنر مندی ملازم -آجر، میپنگ (اے ایس ای ای ایم ) کی اہمیت کے بارے میں  بیان کیا جو کہ تمام شعبوںمیں  ہنر مندانفرادی قوت کے مطالبے اور فراہمی کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لئے اعدادوشمار کاایک مرکز ہے۔ڈاکٹر پانڈے قطعی پُرامید تھے کہ پی ایچ ڈی چیمبر  ہنر مندی کے فروغ اورصنعت کی وزا رت  کو حمایت دینے اورسرکار کو  ہنر مند ی کے ہندوستانی مشن نیز اعلی ٰ اقتصادی ترقی کی رفتار اور خودکفیل ہندوستان کے  وسیع نظریئے  کو حاصل کرنے میں  اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔


 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/267498.jpg

ہندوستان کو دنیا میں مہارت کا مرکز بنانے کے نظرئیے کے ساتھ ہنر مندی کا فروغ  اور صنعت کی وزارت نے سن 15-2014 سے ملک میں5 کروڑسے زیادہ  افراد کو ہنر مند بنانے کی جانب  ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔وزارت نے مختلف ملکوں کے ساتھ ہنر مندی کے فروغ  سے متعلق مختلف مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ، دنیا میں ہندوستانی ہنر مندی نوجوان کو تسلیم کرنے کے ضمن میں  کام کیا ، تکنیکی تربیتی پروگراموں  کا دائرہ وسیع کیا نیز دیگر متعلقہ اہم اقدامات بھی کئے ہیں۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 6180


(Release ID: 1662649) Visitor Counter : 194