وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر برائے تعلیم اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی اُمور نے مشترکہ طور پر ورچوول طریقے سے  پاکور-II(جھارکھنڈ میں) نئے جواہر نوودے ودیالیہ کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 06 OCT 2020 6:53PM by PIB Delhi

تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک اور اقلیتی اُمور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج ورچوول طریقے سے مشترکہ طور پر پاکور-II(جھارکھنڈ میں) ایک نئے جواہر نوودے ودیالیہ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس اسکول کا قیام ‘پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم’ (پی ایم جے وی کے)کے تحت اقلیتی اُمور کی وزارت کے ذریعے کی جارہی ہے۔ اس موقع پر اقلیتی اُمور کے سکریٹری جناب پرمود کمار داس، اقلیتی اُمور کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ نگار فاطمہ، سی بی ایس ای کے چیئرمین جناب منوج آہوجہ، این وی ایس کے کمشنر جناب ونایک گرگ کے علاوہ وزارت تعلیم، وزارت برائے اقلیتی اُمور اور جے این وی کے سینئر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ جواہر نوودے ودیالیہ باصلاحیت طلباء جس میں سے اکثریتی دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، کو چھٹی جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک مفت میں معیاری جدید تعلیم فراہم کرتا ہے۔ اس تعلیم کے اہم اجزا میں سماجی اقدار، ماحولیاتی بیداری، اجتماعی سرگرمی اور فزیکل ایجوکیشن شامل ہیں۔ جناب پوکھریال نے مطلع کیا کہ اس جواہر نوودے ودیالیہ کی تعمیر کی مجوزہ لاگت 42 کروڑ روپئے ہے اور اس کی تعمیر آئندہ دو برس میں مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جواہر نوودے ودیالیہ کی تعمیر کو اقلیتی اُمور کی وزارت کے ذریعے پوری طرح سے مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اتردیناج پور (مغربی بنگال)، ہاؤڑہ (مغربی بنگال)،  مغربی کمانگ (اروناچل پردیش) اور مامت (میزورم) میں چار مزید جواہر نوودے ودیالیہ پردھان منتری جن ویکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) کے تحت اقلیتی اُمور کی وزارت کی جزوی مالی امداد سے تعمیر کیے جارہے ہیں۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ جے این وی اسکولوں کے معیار کا اس بات سے بخوبی پتہ چلتا ہے کہ جے این وی سے فارغ التحصیل کئی طلباء سول سروس، میڈیکل اور انجینئرنگ جیسے سبھی اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سال  29-28 طلباء سول سروس کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ پچھلے برس انجینئرنگ کالج میں داخلوں کیلئے مشترکہ داخلہ امتحان- جے ای ای مینس میں 4451 طلباء، جے ای ای اڈوانس میں 966 طلباء اور میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے نیٹ میں 12654 طلباء نے کامیابی حاصل کی اور پچھلے تین برس میں 12 طلباء کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں داخلہ ملا ہے۔

ملک میں کُل 661 جے این وی منظور کیے گئے ہیں جو دیہی علاقوں کے باصلاحیت طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ یہ اسکول مکمل طور سے رہائشی اور لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کیلئے ہیں اور نوودے ودیالیہ سمیتی کے ذریعے 8 علاقائی دفاتر کے توسط سے کام کررہے ہیں۔ جناب پوکھریال نے کہا کہ 62 نئے منظور شدہ جے این وی میں سے 47 نئے مستقل کیمپس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور موجودہ مالی برس 21-2020 میں 15 نئے ودیالیہ کیمپسوں کے مکمل ہوجانے کا امکان ہے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ملک میں پچھلے 6 برسوں کے دوران پسماندہ، محروم اور اقلیتوں کی اکثریت والے علاقوں میں ‘پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم ’کے تحت سماجی، اقتصادی،  تعلیمی اور روزگار کے حامل بنیادی ڈھانچوں کو تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت تعلیم تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بھر میں پسماندہ، کمزور اور اقلیتوں کی اکثریت والے علاقوں میں 99 جواہر نوودے ودیالیہ کی تعمیر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے کئی جواہر نوودے ودیالوں کی تعمیر مرکزی وزارت تعلیم اور مرکزی وزارت برائے اقلیتی اُمور کے ذریعے مشترکہ طور سے کی جارہی ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی اُمور کی وزارت نے 36 کروڑ روپئے ملک کے پسماندہ اور اقلیتوں کی اکثریت  والے علاقوں میں واقع جواہر نوودے ودیالیہ میں 1173 اسمارٹ کلاس روم کیلئے  فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جواہر نوودے ودیالیہ ملک کے دیہی علاقوں میں بھی پسماندہ اور اقلیتی طبقات کے طلباء کو مفت میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6131


(Release ID: 1662239) Visitor Counter : 144