نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، ایس اے آئی، کے سبھی کوچوں کو سال میں دو مرتبہ عمر کے اعتبار سے موزوں فٹنس ٹیسٹ دینا ہوگا

Posted On: 05 OCT 2020 6:42PM by PIB Delhi

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا(ایس اے آئی)نے ادارے کے سبھی کوچوں کو سال میں دو بار فٹنس ٹیسٹ دینے کے لئے کہا ہے۔ساتھ ہی ان کی ذاتی فائلوں میں اس کا ریکارڈ رکھنے کی بھی ادارے نے ہدایت دی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے فٹنس ڈائیلاگ کے دوران 24 ستمبر 2020ء کو شروع کئے گئے عمر کے اعتبار سے موزوں فٹنس پروٹوکول کی رہنما ہدایات کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کا تعین کیا جائے گا۔ہندوستان میں عمر کے اعتبار سے موزوں فٹنس ٹیسٹ کا پہلی مرتبہ آغاز کیا گیا ہے۔

فٹنس پروٹوکول کے جزو کے طورپر سبھی کوچوں کو درج ذیل ٹیسٹ کو کلیئر کرنا ہوگا۔

  1. باڈی کمپوزیشن یا جسمانی ساختیاتی جانچ-بی ایم آئی۔
  2. توازن سے متعلق جانچ-فلیمنگو بیلینس اینڈ ورکشاسن(ٹری پوز)
  3. عضلاتی مضبوطی سے متعلق جانچ-پیٹ؍کور اسٹرینتھ (جزوی کرل-اَپ)اور نوکاسن(بوٹ پوز)
  4. عضلاتی قوت برداشت جانچ-لڑکوں ؍مردوں کے لئے پش-اَپ، لڑکیوں ؍خواتین کے لئےترمیم شدہ پش –اَپس اور دونوں کے لئے سِٹ –اَپس۔
  5. لچیلے پن سے متعلق جانچ-وی سِٹ ریچ ٹیسٹ۔
  6. ایروبک ؍کارڈیو-ویسکولر فٹنس ٹیسٹ-2.4کلو میٹر چہل قدمی؍دوڑ۔

ایس اے آئی نے ایک بیان میں کوچوں کے درمیان فٹنس کی اہمیت اور فٹنس سے متعلق جانچ کو نافذ کرنے کے اتھارٹی کے فیصلے پر زور دیتے ہوئے کہا ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ، ماہر کوچوں کے ذریعے ایتھلیٹوں کی ٹریننگ کے لئے بنیادی طورپر ذمہ دار ہے۔میدان پر مناسب ٹریننگ دینے کے لئے کوچوں کی فٹنس ایک لازمی عنصر ہے۔ایتھلیٹوں کو ترقی کی راہ دکھانے کے لئے کوچوں کو ایک مقررہ سطح کی فٹنس برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے کوچوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ پروٹوکول کے مطابق سال میں دو مرتبہ جسمانی فٹنس کا تجزیہ کریں۔

یہ فٹنس ٹیسٹ ماہرین کی ایک کمیٹی کے ذریعے تیار کئے گئے ہیں۔تفصیلی تبادلہ خیال اور جائزے کے بعد عمر کے ہر زمرے کے لئے فٹنس پروٹوکول کے تحت ان ٹیسٹ کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

********

م ن۔م م۔ن ع

 (U: 6114)



(Release ID: 1661970) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi