صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے اور برطانیہ کے جنوب مشرقی ایشیائی معاملات  کے وزیر مملکت نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا


برطانیہ کے وزیر مملکت نے کووڈ-19 وبا کے دوران پاراسیٹامول اور دیگر دواؤں کی خریداری میں مدد کیلئے ہندوستان کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 05 OCT 2020 6:29PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے اور برطانیہ کے جنوب مشرقی ایشیائی معاملات کے وزیر مملکت لارڈ طارق احمد نے ویڈیو کانفرنسنگ  کے ذریعے صحت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزیروں نے کووڈ-19 کے ٹیکے کی موجودہ صورتحال، عوام تک ویکسین پہنچانے کی کوششوں اور دونوں ملکوں کے ذریعے وبا کی  روک تھام کیلئے  کیے جارہے اقدامات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جناب چوبے نے کہا کہ کووڈ-19 نے انسانیت کو ایک ساتھ آنے اور اس وبا سے پوری طاقت اور عہد کے ساتھ لڑنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ‘‘صدیوں سے ہندوستان نے ‘وسودھیو کٹمبکم’ کے جذبے کی وکالت کی ہے، پوری دنیا کو ایک خاندان کے طور پر مانا ہے’’۔ مستقبل میں انسانیت کیلئے کس طرح سے یہ تہذیبی طرز عمل ایک اہم رول ادا کریگا، انہوں نے اس مشکل دور میں ایک خاندان کے طور پر اس وبا سے لڑنے کی ضرورت پرزور دیا۔

صحت کے شعبے میں مسلسل اشتراک وتعاون کیلئے 2013 میں دونوں ملکوں کےدرمیان جنیوا میں ایک مفاہمت نامے پر کیے گئے دستخط کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘‘صحت کے شعبے میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات گہرے اور مضبوط ہیں۔ وقت کے ساتھ دونوں ملکوں کےد رمیان یہ اشتراک وتعاون مزید مستحکم ہوا ہے’’۔

دونوں ملکوں کے مابین اشتراک وتعاون بڑھانےکے سلسلے میں اگلی جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے ایجنڈے میں ‘‘آیوشمان بھارت’’ کو ایک موضوع کے طور پر شامل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئےصحت کے مرکزی وزیر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو  مستحکم کرنے کیلئے ای-صحت، دواؤں سے متعلق ضابطے، انضباطی تعاون، دواؤں کی برآمدات، باہمی تعاون سے متعلق تحقیق، استعداد سازی وغیرہ کے شعبوں میں مزید اشتراک وتعاون کی تجویز پیش کی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

برطانیہ کے جنوب مشرقی ایشیائی معاملات کے وزیر مملکت لارڈ طارق احمد نے اس  موقع پر کووڈ-19 ویکسین کے سلسلے میں ہندوستان اور برطانیہ کے ذریعے کی جارہی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران دواؤں کی شکل میں ہندوستان کے اہم تعاون کیلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6107



(Release ID: 1661957) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil