مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت نے پی ایم سوندھی اسکیم کے تحت خوانچہ فروشوں کو آن لائن کام پر لگانے کے لیے سویگی سے رابطہ قائم کیا


اس پروگرام کا آغاز ابتدائی طور پر پانچ شہروں احمد آباد، چنئی ، دلی، اندور اور وارانسی میں کیا گیا

اس پروگرام سے 50 لاکھ سے زیادہ خوانچہ فروشوں کو فائدہ ہوگا

Posted On: 05 OCT 2020 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،05 اکتوبر ،2020   / وزیراعظم کی خوانچہ فروشوں کی آتم نربھر ندھی (پی ایم سوندھی) اسکیم کے حصے کے طور پر ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت نے سویگی کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ طے کیا ہے جو  بھارت  کے کھانے کا آرڈر لینے اور پہنچانے کا ایک سرکردہ پلیٹ فارم ہے۔  اس پلیٹ فارم سے ہزاروں صارفین کو رسائی حاصل ہوتی ہے اور خوانچہ فروشوں کو ان کے کاروبار  میں مدد ملتی ہے۔  اس مفاہمت نامے کا تبادلہ جوائنٹ سکریٹری جناب سنجے کمار اور سیویگی چیف فائنینشیئل آفیسر جناب راہل بوتھرا نے  ہاؤسنگ و شہری امور  کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا اور سویگی اور وزارت کے افسران کی موجودگی میں ویبینار کے ذریعے کیا۔ احمد آباد ، چنئی ، دلی، اندور اور وارانسی کے میونسپل کمشنروں نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کی۔

کووڈ – 19 عالمی وبا کے دوران جبکہ ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنا لازمی ہے ۔ اس نئے انداز کے قدم کا مقصد ان شہروں میں خوانچہ فروشوں کے کاروبار کو یکسر بدل دینا ہے، جس کے تحت انہیں آرڈرز موصول ہوں گے اور وہ صارفین کو آن لائن اپنی چیزیں پہنچا دیں گے۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے قدم کے تحت وزارت نے میونسپل کارپوریشن ، ایف ایس ایس اے آئی، سویگی اور جی ایس ٹی کے افسران سمیت اہم متعلقہ فریقوں سے تال میل قائم کیا ہے تاکہ پہلے سے درکار چیزوں کو لازمی طور پر مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

ابتدائی طور پر وزارت اور سویگی ایک پروگرام شروع کرے گی جس کے تحت ان پانچ شہروں احمدآباد، چنئی ، دلی، اندور اور وارانسی میں 250 خوانچہ فروشوں کو آن لائن جگہ دی جائے گی۔ خوانچہ فروشوں کو پین اور ایف ایس ایس اے آئی کے رجسٹریشن  ، ٹکنالوجی / پارٹنر ایپ کے استعمال کی تربیت، مینو اور قیمتوں کو ڈیجیٹائز  کرنے ، صفائی ستھرائی اور پیکیجنگ کے بہترین طور طریقوں کی تربیت کے ذریعے مدد دی جائے گی۔ وزارت اور سویگی کا منصوبہ ہے کہ وہ اس قدم کو ملک میں مرحلے وار طریقے سے توسیع دیں گے۔

اس اسکیم کے ذریعے ان 50 لاکھ سے زیادہ خوانچہ فروشوں کو فائدہ پہنچانے کا نشانہ رکھا گیا ہے جو 24 مارچ 2020 سے پہلے شہری علاقوں میں خوانچہ فروشی کر رہے ہیں۔ ان شہری علاقوں میں شہروں کے نواحی علاقے اور دیہی علاقے بھی شامل ہیں۔ اس کے تحت خوانچہ فروش اپنے کام کاج کے لیے  10 ہزار روپے تک کا  قرض حاصل کر سکتے ہیں جس کی واپسی  ایک سال کی مدت میں ماہانہ قسطوں  کی شکل میں کی جا سکتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6103

 

 



(Release ID: 1661930) Visitor Counter : 213