وزارت دفاع

یکم اکتوبر 2019 سے اضافہ شدہ فیملی پنشن کے لئے کم سے کم کوالیفائنگ سروس کی ضرورت ختم کی گئی

Posted On: 05 OCT 2020 5:32PM by PIB Delhi

 

 نئی دہلی 05  اکتوبر   :   

موجودہ التزام کے مطابق ، دفاعی افواج کے اہلکاروں کے قریبی متعلقین کی بڑھی ہوئی شرح پر عمومی فیملی پنشن دینے کے لئے 7 سال کی مستقل کوالیفائنگ سروس درکار ہے۔

بڑھی ہوئی شرح پر فیملی پنشن کا شمار آخری تنخواہ کے 50 فیصد پر کیا جاتا ہے جبکہ عمومی فیملی پنشن کا شمار آخری تنخواہ کے 30 فیصد پر کیا جاتا ہے۔ سروس میں ملازمین کی موت کی تاریخ کے بعد کسی بھی اوپری عمر کی حد کے بغیر 10 سال کے لئے بڑھی ہوئی شرح پر عمومی فیملی پنشن قابل ادائیگی ہے۔ دفاعی اہلکاروں کی سروس کے اختتام، سبکدوشی، ان ویلڈ ہونے کے وقت پنشن کی دستیابی رہے گی تو بڑھی ہوئی شرح پر عمومی فیملی پنشن ، موت کی تاریخ سے 7 برس کی مدت کے لئے یا 67 کی عمر ملنے تک فراہم کی جاتی ہے جو بھی پہلے ہو۔

مورخہ 5 اکتوبر 2020 کو جاری خط میں 7 برسوں کی مستقل کوالیفائنگ سروس کی لازمیت کو ختم کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں ، دفاعی دستوں کے وہ اہلکار جن کی موت سات سال کی مسلسل سروس پوری کئے بغیر یکم اکتوبر 2019 سے پہلے دس سال کے اندر ہوئی ہے ، ان کا کنبہ بھی بڑھی ہوئی شرح پر فیملی پنشن کا اہل ہوگا۔

**************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:6098


(Release ID: 1661929) Visitor Counter : 141