الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

میتی نے ریز 2020 کے تعارف کے لیے کانفرنس منعقد کرے – جو مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک عالمی ورچوئل سمٹ ہوگی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 اکتوبر کو اس سمٹ کا افتتاح کریں گے

Posted On: 03 OCT 2020 5:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03   اکتوبر ،2020   /الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت  میتی نے آج ریز 2020   -کا آغاز کیا کہ جو  مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک عالمی ورچوئل سمٹ ہے۔ اس سمٹ کا آغاز ایک  پریس  کانفرنس میں کیا گیا جس کا آغاز نئی دلی میں الیکٹرانکس نکیتن نے کیا  تھا۔  میتی اور نیتی آیوگ اس بڑی ورچوئل سمٹ اے آئی ریز 2020  - سماج کو بااختیار بنانے کے لیے ذمہ دار اے آئی 2020 کا انعقاد 5 سے 9 اکتوبر 2020 کے درمیان کر رہے ہیں ۔ اس سمٹ کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندر مودی کریں گے  اور اس میں متعلقہ میدان کے عالمی ماہرین شرکت کریں گے۔

سمٹ کا مقصد مصنوعی ذہانت سے لیس سرکاری بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے بارے میں مذاکرات شروع کرنا ہے ۔ ان بنیادی ڈھانچے سے سبھی کو نہ صرف بھارت میں فائدہ ہوگا بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ بھارت جو مصنوعی ذہانت پر عالمی شراکت داری کے بانی ارکان میں سے ایک ہے ، اس کا مقصد مصنوعی ذہانت پر مبنی طریقۂ کار پر عالمی شراکت داری کرنا ہے۔ یہ شراکت داری نہ صرف گھریلو سطح پر بلکہ عالمی سطح پر کی جائے گی۔

5 دن کی اس سمٹ کے دوران پوری دنیا کے مصنوعی ذہانت کے بہت سے سرکردہ ماہرین اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کریں گے جن میں سماجی فائدے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی حکمت عملی ، مصنوعی ذہانت قابل انحصار بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کی اہمیت اور سماج کو بااختیار بنانے میں مصنوعی ذہانت کے کایا پلٹ کر دینے والے اثرات شامل ہیں۔

سمٹ میں شرکت کرنے والے ماہرین نے امریکہ میں ایم آئی ٹی میں کمپیوٹر سائنس اور اے آئی لیب کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈینئیلا رس ، گوگل ریسرچ انڈیا میں  سماجی بھلائی کے لیے مصنوعی ذہانت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر  ملند تامبے ، آئی بی ایم انڈیا کے ایم ڈی جناب سندیپ پٹیل ، یو سی برکیلے کے کمپیوٹر سائنسداں ڈاکٹر جوناتھن اسٹروارٹ رسل اور عالمی اقتصادی فورم کی مصنوعی ذہانت کی سربراہ محترمہ ارونیما سرکار بھی شامل ہیں۔

ویبسائٹ : http://raise2020.indiaai.gov.in/

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6078

 

 



(Release ID: 1661672) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu