قبائیلی امور کی وزارت
جناب ارجن منڈا کے ذریعہ آج ’کامیابی کی داستانیں: شمال مشرق کی قبائلی برادریوں میں آتم نربھر ابھیان کو فروغ دینے والی ۔ بھارت پردھان منتری ون دھن یوجنا ‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک ویبنار آغاز ہوا
مرکز حکومت کی متعدد پہل قدمیاں شمال مشرق میں قبائلی نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے کاروباری شعبے میں زبردست تبدیلیاں لا رہی ہیں
شمال مشرق میں بازار پر مبنی مرکز کے اس خطے کی اہم مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرے گا: قبائلی امور کے وزیر
سکم کے 80 ون دھن مراکز ورچووَل انداز میں لانچ کیے گئے
Posted On:
01 OCT 2020 6:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم ستمبر 2020: قبائلی امور کی وزارت کی ٹی آر آئی ایف ای ڈی، اپنے ون دھن وکاس کیندروں کے ساتھ شمال مشرق میں قبائلی آبادی کی سماجی ۔ اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔ ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے تعاون سے پریس انفارمیشن بیورو، گواہاٹی کے ذریعہ ’’کامیابی کی داستانیں: شمال مشرق میں قبائلی برادریوں کے لئے آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے والی ۔ پردھان منتری ون دھن یوجنا‘‘کے موضوع پر آج یہاں منعقدہ ویبنار میں، قبائلی امور کے مزکری وزیر، ارجن منڈا؛ سکم کے وزیر اعلیٰ، جناب پریم سنگھ تمنگ؛ قبائلی امور کے سکریٹری جناب کھانڈیکر؛ شمال مشرقی ریاستوں کے نوڈل ڈیپارٹمنٹس کے سینئر افسران؛ ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے شراکت داروں اور ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے افسران و دیگر نے صنعت کاری اور پالیسی کے نقطہ نظر سے ون دھن وکاس کیندروں کے مضمرات اور کردار کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔ ایم او ایس، قبائلی امور، جناب رینوکا سنگھ سروتا؛ ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے چیئرپرسن جناب آر سی مینا؛ ٹی آر آئی ایف ای ڈی کی نائب چیئرپرسن محترمہ پرتیبھا برہما اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب ارجن منڈا نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پہل قدمیاں شمال مشرق میں صنعت کاری کے شعبے اور نوجوانوں کی آرزؤں کو پورا کرنے میں زبردست تبدیلیاں لا رہی ہیں۔ انہوں نے منڈی رسائی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ قبائلی علاقوں کی مصنوعات ماحولیات دوست ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ مصنوعات کی قدرو قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی میں مطالبات میں اضافہ بھی ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شمال مشرق میں خصوصی طور پر پوشیدہ وسائل کو بروئے کار لانے کے معاملے دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرقی خطہ میں منفرد قدرتی وسائل موجود ہیں اور مصنوعات کی تیاری میں ان وسائل کا استعمال کیا جانا چاہئے جس سے کہ عالمی منڈی میں مسابقت پیدا ہو۔ جناب منڈا نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی مصنوعات کی برآمدکاری کو فروغ دیا جانا چاہئے اور یہ روزگار کے نقطہ نظر سے زبردست مضمرات کا حامل ہے۔ اس ویبنار پلیٹ میں، سکم کے عوام کی کوششوں کی ستائش اور انہیں نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ایک منفرد انداز میں مرکزی وزارت نے سکم کے 80 پردھان منتری ون دھن کیندروں کا آغاز کیا۔
سکم کے وزیر اعلیٰ جناب پریم سنگھ تمنگ نے پردھان منتری ون دھن یوجنا کی اہلیت کی ستائش کی اور کہا کہ اس کا فائدہ خطے کی سماجی ۔ اقتصادی ترقیات سے مربوط ہے۔
قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری، جناب دیپک کھنڈیکر نے کہا کہ شمال مشرقی خطے میں قبائلی برادری کے لئے ’نمو کے انجن‘ کے طور پر آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے کے لئے پردھان منتری ون دھن یوجنا کے ساتھ یہ پروگرام شمال مشرق میں کایہ پلٹ پروگرام ثابت ہو رہا ہے۔
تفصیلی بات چیت میں، ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے ایم ڈی جناب پراویر کرشنا نے کہا کہ ’ون دھن یوجنا‘ قبائلی ایس ایچ جی کے کلسٹر تشکیل دینے اور انہیں قبائلی ون دھن کیندروں کے طورپر مضبوط بنانے کے لئے بازار سے مربوط ایک قبائلی صنعت کاری ترقیاتی پروگرام ہے۔ اس پروگرام کا مقصد قبائلی ایس ایچ جی کے کلسٹر تیارکرکے اور انہیں 300 میں سے ہر ایک ممبر کے ون دھن وکاس کیندروں کے طور پر مضبوط بناکر صنعت کو فروغ دینا ہے۔ اس کا مقصد قبائلی صنعتی اداروں کے قیام، آمدنی میں اضافے کے لئے ذریعہ معاش پیدا کرنے کے توسط سے ’ایم ایف پی پروگرام کے لئے ایم ایس پی‘ کو نئی سطح پر لے جانا ہے۔ یہ پروگرام ایم ایف پی مصنوعات کے لئے قبائلی صنعتی اداروں کے توسط سے جمع کرنے، اضافی قدرو قمت، عمل، ڈبہ بندی، برانڈنگ اور ریٹیل مارکیٹنگ کے لئے ہے۔
اس ویبنار میں متعدد عہدیداران نے شرکت کی جن میں جناب سریش گپتا، سکم کے چیف سکریٹری؛ جناب این دارلونگ، تری پورہ کے قبائلی بہبود کے شعبے کے سکریٹری؛ جناب اندین کونیاک، سکریٹریی ڈی وی ڈی اے، ناگالینڈ اور جناب کاٹھی چیشی، سکریٹری ٹوکا ایم پی سی ایس، ناگالینڈ جیسی شخصیات شامل ہیں۔ بہتر امید کے ساتھ عہدیداران نے شمال مشرق میں ون دھن کیندروں کے نفاذ کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرو قیمت میں اضافہ کی حامل مصنوعات جیسے پہاڑی جھاڑو، جنگلی شہد، قندیلیں، مدھومکھیوں کے موم سے تیار مرحم، بانس کی بوتلیں، ایلو ویرا صابن، آملہ مربا قئابلی برادریوں کے لئے آمدنی اور روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔
محترمہ نانو باسن، اے ڈی جی، پی آئی بی (ہیڈکوارٹرز)، نئی دہلی نے بات چیت میں حصہ لینے والے تمام شراکت داروں کا خیر مقدم کیا۔ جناب ایس این پردھان، اے ڈی جی (شمال مشرقی خطہ)، پی آئی بی امپھال؛ جناب اریماردان سنگھ اے ڈی جی، پی آئی بی (جھارکھنڈ) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پورا ویبنار پی آئی بی گواہاٹی اور ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے ذریعہ مشترکہ طور پر منعقد کی گئی۔
****
م ن۔ ا ب ن
U:6049
(Release ID: 1661276)
Visitor Counter : 104