وزارتِ تعلیم
وزیر تعلیم نے سائنسی اور تکنیکی لغت کمیشن کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ حصہ لیا
کمیشن نے 60 سال کے اپنی پُروقار سفر والے ہندی اور دیگر ہندستانی زبانوں کے لئے سائنسی اور تکنیکی ڈکشنری کے تشکیل اور فروغ میں اہم کام کیا ہے:وزیرتعلیم
प्रविष्टि तिथि:
01 OCT 2020 7:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی،1کتوبر 2020/مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک آج مہمان خصوصی کے طور پر سائنسی اور تکنیکی لغت کمیشن (اعلی تعلیمی محکمہ) کے ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ شامل ہوئے۔مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم جناب سنجے دھوترے بھی معزز مہمان کے طور پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پروگرام میں شامل ہوئے۔
وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کہاکہ سائنسی اور تکنیکی لغت کمیشن نے اپنے 60 سالہ پروقار اور فخر سے بھرے سفر میں ہندی اور دیگر ہندستانی زبانوں کے لئے سائنسی اور تکنیکی ڈکشنری کے تشکیل اور فروغ میں اہم کام انجام دیا ہے۔ اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے ڈائمنڈ جوبلی تقریب کے موقع پر لغت کمیشن فیملی کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہاکہ 6 دہائیوں کے اپنے شاندار سفر کے دوران سائنس، انجینئرنگ اور ٹکنالوجی ، زراعت اور میڈیکل سائنس سمیت مختلف موضوعات نے 9 لاکھ سے زیادہ انگیریزی الفاظ کے لئے سائنسی اور تکنیکی لغت کمیشن کے ذریعہ ہندی اور دیگر ہندستانی زبانوں میں لغت کا فروغ کرنا بے حد قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے آئین کے حصہ چار میں لکھے گئے آٹھواں بنیادی فرض ہمیں’’ سائنسی نظریے سے انسانیت اور سیکھنے نیز سدھار کے جذبے کو فروغ دینے ‘‘ کی ہدایت دیتا ہے۔ سائنسی نظریے اور سیکھنے کے عمل کے لئے، اپنی زبان میں عمل ہونا اور سائنس اور مناسبب طریقے سے اپنی زبان کو فروغ دینا ضروری ہے۔
اس موقع پر وزیرتعلیم نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی اور لغت کمیشن دونوں کو ایک ساتھ تعاون دینا چاہئے تاکہ ہم بھی خود انحصار یعنی آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے زبان اور تعلیم کے اظہار میں خود انحصاری حاصل کرسکیں۔ ہمیں علم ، سائنس اور ٹکنالوجی جیسے مختلف دھاروں میں الفاظ کی تشکیل ، ڈکشنری کی تشہیر اور عوام تک اس کی آسان ر سائی اور استعمال کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے، قومی تعلیمی پالیسی کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی ، اس سمت میں لغت کمیشن کا کام اور بھی اہم ہوجاتا ہے ۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قول کو ظاہر کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے مہاتما گاندھی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ -’’اگر ہماری زبانوں سے ہمارا اعتماد اٹھ گیا ہے ، تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ہمیں خود پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔‘‘ نئی تعلیمی پالیسی سےلے کر کمیشن کے کام تک ہم تمام ہندستانی زبانوں کے استحکام کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں۔
اس تقریب میں معزز مہمان کےطور پر وزیر مملکت برائے تعلیم جناب سنجے دھوترے نے بھی کمیشن کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی ستائش کی اور تمام کو گولڈن جوبلی تقریب کی مبارک باد دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سائنس، مکینکس ، زراعت، انجینئرنگ اور ٹکنالوجی کی میدان میں کمیشن کے ذریعہ بنائی گئی کئی تعریفوں کی بھی ستائش کی۔
جناب دھوترے نے کہا کہ کمیشن صحیح معنوں میں اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کررہا ہے اور اس کا اندازاہ کمیشن کے ذریعہ بنائی گئی ڈکشنریوں سے لگایا جاسکتا ہے۔ کمیشن کی حصولیابیوں سے پتہ چلا کہ کمیشن لگاتار صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ تعلیم کے میدان میں ایک اہم بدلاؤ ہے۔ تعلیم کے میدان میں اور اس کے مطابق کام کرنے کے لئے ہندستانی زبانوں کی اہمیت اور کردار کی تفصیلات بیان کرنا بہت اہم ہے۔ سائنس داں تکنیکی موضوعات کی لغت اور یونیورسٹی سطح کی کتابوں کی تشکیل کے ساتھ ، کمیشن کی ذمہ داری اور بھی زیادہ واضح ہوجاتی ہے۔
ڈائمنڈ جوبلی تقریب کے موقع پر وزیر تعلیم جناب پوکھریال نے کمیشن کی مختلف پہلو کا آغاز کیا جس میں کمیشن کے ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا لوگو ، کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ، موبائل ایپ ، ہندی سائنس یوٹیوب ، آفیشل چینل، ای سوینیئر اور 20 ایڈیشن میں وسیع لغت شامل ہے۔
سائنس اور ٹکنالوجی لغت کمیشن کے سربراہ پروفیسر اونیش کمار نے کہا کہ کمیشن نے گزشتہ چھ دہائیوں سے اپنی مختلف منصوبوں سے کمیشن کو مسلسل فروغ دیا ہے اور اس کی مختلف ڈکشنری ذخیرہ سے کئی موضوعات میں ہندی اور ہندستانی زبانوں کی ڈکشنری تعلیمی دنیا کے لئے دستیاب ہیں۔ ساتھ ہی، کمیشن کے تمام پبلی کیشن کو کمیشن کی پبلی کیشن ویب سائٹ پر ای بک کی شکل میں دستیاب کراکے ، اس نے لوگوں تک اپنی رسائی بڑھائی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ کمیشن کے کاموںمیں زیادہ سے زیادہ ٹکنالوجی کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے،جس کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، کمیشن کے تمام پبلی کیشن کو آن لائن ذریعہ سے دستیاب کرایا گیا ہے۔ اس میدان میں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ لغت کے فروغ کے ساتھ ساتھ، سائنس اور ٹکنالوجی کی کتابوں کے ترجمے میں ٹکنالوجی کے ذریعہ مہارت حاصل کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر سچیدا نند جوشی اورپروفیسر یوگیندر ناتھ شرما ارن، نے بھی اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور اس لغت کمیشن کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی ستائش کی۔ پروگرام کی صدارت پدم شرم ڈاکٹر شیام سنگھ ششی نے کی۔ انہوں نے بھی کمیشن کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں تمام لوگو ں کو مبارک باد دی اور شکریہ ادا کیا۔ نیز ہندستان زبانوں، قومی تعلیمی پالیسی اور آتم نربھر بھارت موضوع پر دو روزہ ویبنار کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔
ہندستانی زبانوں کے لئے لغت کو فروغ دینے کے لئے صدر جمہوریہ ہند نے 27 اپریل 1960 کو ہندستان کےآئین کے آرٹیکل 344 کے سیکشن (4) کے مطابق ایک کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر ایک مستقل کمیشن کے قیام کا حکم دیا۔ تجاویز کے تحت ، یکم اکتوبر 1961 کو ہندستان کی حکومت کے ذریعہ سائنس اور تکنیکی لغت کمیشن کا قیام عمل میں آیا تھا۔ سائنسی اور تکنیکی لغت کمیشن اسٹینڈرڈ ڈکشنری کو فروغ دینے اوراستعمال تقسیم اور تشہیر کرتا ہے۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-6043
(रिलीज़ आईडी: 1661226)
आगंतुक पटल : 177