کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

محترمہ ایس اپرنا نے نئے مرکزی فارما سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 OCT 2020 4:08PM by PIB Delhi

گجرات کیڈر کی 1988 بیچ کی آئی اے ایس آفیسر محترمہ ایس اپرنا نے کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت،حکومت ہند کے  دواسازی کے محکمے کی سکریٹری کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-10-01at3.54.53PM8MMW.jpeg

محترمہ اپرنا کی تقرری ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا کی جگہ ہوئی ہے جو پیرانہ سالی کے سبب 30 ستمبر 2020 کو سبکدوش ہوگئے۔ محترمہ ایس اپرنا کی تقرری 2017 میں عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کے عہدے پر ہوئی تھی۔ اس عہدے پر انہوں نے ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی نمائندگی کی تھی۔ سال 2019 میں جب وہ واشنگٹن ڈی سی میں ڈپوٹیشن  پر عالمی بینک میں ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کے طور پر کام کررہی تھیں تب انہیں ایڈیشنل چیف سکریٹری (اے سی ایس) کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔

انہوں نے گجرات کے اس وقت کے وزیراعلیٰ کی پرنسپل سکریٹری کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

سال 1963 میں پیدا ہوئیں  محترمہ ایس اپرنا نے خزانہ، منصوبہ بندی، شہری اور ہاؤسنگ ترقیات، ٹیکسٹائل وغیرہ سمیت مرکز اور مختلف ریاستی حکومتوں کے  کئی محکموں میں اپنی خدمات انجام دیں ہیں۔

********

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6038



(Release ID: 1661223) Visitor Counter : 105