وزارت دفاع

ایئرمارشل آر جے ڈکورتھ نے فضائیہ کے ہیڈکوارٹرس وایو بھون میں اے او پی کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 OCT 2020 9:16PM by PIB Delhi

ایئرمارشل آر جے ڈکورتھ  نے یکم اکتوبر2020 بھارتی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرس وایو بھون میں عملے کے ایئرآفیسر انچارج کا عہدہ سنبھال لیا۔ 29 مئی 1983 کو ایک فائٹر پائلٹ کے طور پر بھارتی فضائیہ کے فائٹر شعبے میں ان کی تقرری ہوئی تھی۔ تقریباً 38 برس کے اپنے شاندار کریئر میں، ایک ایئرآفیسر کے طور پر انہوں نے بھارتی فضائیہ کے دستے میں شامل کئی قسم کے جنگی اور تربیتی طیارے اڑائے۔ انہیں مگ-21 اور مگ-29 لڑاکا طیاروں کی آپریشنل اڑان سمیت 3000 گھنٹے سے زیادہ کے اڑان کا تجربہ ہے۔

بھارتی فضائیہ میں اپنے شاندار کریئر کے دوران، ایئرآفیسر کئی اہم عہدوں پر  فائز رہے۔ وہ ایک  سرحدی  لڑاکو اسکواڈرن کے کمانڈنگ افسر رہے ہیں اور انہوں نے ایک اہم فائٹر بیس کی بھی کمان سنبھالی ہے۔ ایئروائس مارشل کے طور پر انہوں نے ہیڈکوارٹر انٹیگریٹیڈ ڈیفنس سروسز میں اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف(ٹیکنیکل انٹلی جنس)، ہیڈکوارٹر سینٹرل ایئرکمانڈ میں ایئر آفیسر کمانڈنگ ایڈوانس، جنوبی ایئرکمانڈ میں ایئرڈیفنس کمانڈر کے طور پر اپنی خدمات انجام دی ہے۔ ایک ایئرمارشل کے طور پر انہیں  سینٹرل ایئرکمانڈ کے سینئر فضائی عملہ آفیسر کے طور پر بھی تعینات کیا گیا۔ اپنی موجودہ تقرری سے قبل وہ مغربی فضائی کمان میں سینئر فضائی عملہ آفیسر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ایئرمارشل ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج کے سابق طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔

ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں، سال 2008 میں ایئرمارشل کو وششٹ سیوا میڈل سے نوازاگیاتھا۔

 

*********

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6040


(Release ID: 1661221) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Manipuri