وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کے لیزر گائڈیڈ اے ٹی جی ایم کاکامیاب تجربہ

Posted On: 01 OCT 2020 5:24PM by PIB Delhi

 

اندرون ملک تیار کردہ لیزر گائڈیڈ اینٹی ٹینک گائڈیڈ میزائن (اے ٹی جی ایم) کا آج یکم اکتوبر 2020 کو طویل رینج پر واقع ایک ٹارگیٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔ یہ تجربہ 22 ستمبر2020 کو کئے گئے کامیاب تجربے کے تسلسل میں کے کے رینجیز (اے سی سی اینڈ ایس) احمد نگر کے ایم بی ٹی ارجن سے کیا گیا۔

اے ٹی جی ایم 1.5 سے 5 کلو میٹر کے رینج میں ایکسپلوزیو ری ا یکٹو آرمر (ای آر اے) حفاظت والی بکتربند گاڑیوں کو  شکست دینے کیلئے ایک ہیٹ وارہیڈ تعینات کرتی ہے۔ اسے ملٹی  پلیٹ فارم لانچ صلاحیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے  اور موجودہ وقت میں ایم بی ٹی ارجن کے 120 ایم ایم رائفلڈ گن سے اس کا تکنیکی تجرباتی ٹرائل کیا جارہا ہے۔

اس کا لیزر گائڈیڈ میزائیل کی ترقی پُنے میں واقع ہائی انرجی میٹریل ریسرچ لیباریٹری (ایچ ای ایم آر ایل) اور دہرہ دون میں واقع انسٹرومینٹس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایسٹیبلشمنٹ (آئی آر ڈی ای) کے اشتراک سے پُنے میں واقع آرمامینٹ آر اینڈ ڈی  ایسٹیبلشمنٹ (اے آر ڈی ای) کے ذریعے کی گئی ہے۔

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے اس کامیاب تجربے کے لئے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد دی۔ ڈی ڈی  آر اینڈ ڈی اور ڈی آر ڈی او کے مطالعے نے اس حصولیابی کیلئے ڈی آر ڈی او کے ملازمین کو مبارکباد دی جو وزیراعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے عہد کیلئے راستہ ہموار کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H3M2.jpg

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:6015


(Release ID: 1660921) Visitor Counter : 241