وزارت دفاع
‘میک اِن انڈیا’ کی مزید حوصلہ افزائی: وزارت دفاع نے ہندوستانی فوج کو ملٹی موڈ ہینڈ گرینڈس کی سپلائی کیلئے ہندوستانی کمپنی کے ساتھ 409 کروڑ روپئے کی مالیت کے کنٹریکٹ پر دستخط کیے
Posted On:
01 OCT 2020 5:26PM by PIB Delhi
دفاعی سیکٹر میں حکومت ہند کی ‘میک اِن انڈیا’ پہل کی مزید حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزارت دفاع (ایم او ڈی) کی خریداری اکائی نے آج ہندوستانی فوج کو 409 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے 1000000 ملٹی موڈ ہینڈ گرینیڈس کی سپلائی کیلئے میسرز ایکونومک ایکسپلوزو لمیٹیڈ (ای ای ایل)، (سلور گروپ) ناگپور کے ساتھ کنٹریکٹ پر دستخط کیے۔ یہ گرینیڈ بھارتی فوج کے ذریعے استعمال کیے جارہے عالمی جنگ -2 ونٹیج ڈیزائن والے ہینڈ گرینیڈ کی جگہ لیں گے۔
ملٹی موڈ ہینڈ گرینیڈ کو ڈی آر ڈی او / ٹرمنل بیلسٹک ریسرچ لیباریٹریز (ٹی بی آر ایل) کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا ہے اور میسرز ای ای ایل، ناگپور کےذریعے بنایا جارہا ہے۔ یہ امتیازی ڈیزائن والے گرینیڈ ہیں، جنہیں جارحانہ اور دفاعی دونوں کی طرح کی لڑائی میں استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ حکومت ہند(ڈی پی ڈی او اور وزارت دفاع)کے زیرانتظام سرکاری و نجی شراکت داری کا مظاہرہ کرنے والا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے۔ اس کا مقصد جدید ترین گولہ بارود ٹیکنالوجی میں خودکفالت حاصل کرنا اور 100 فیصد گھریلو سامان حاصل کرنا ہے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:6013
(Release ID: 1660919)
Visitor Counter : 169