کوئلے کی وزارت

کوئلے کی فروخت کے لئے کوئلہ کانوں کی نیلامی کے لئے تکنیکل بولیاں شروع

Posted On: 30 SEP 2020 5:05PM by PIB Delhi

28کوئلہ کانوں کی نیلامی کے عمل کے ا یک حصے کے طور پر آن لائن اور آف لائن بولی دستاویزات پر مشتمل تکنیکی بولیاں نئی دلی میں 30 ستمبر 2020 کو صبح 10 بجے سے بولی لگانے والوں کی موجودگی میں شروع کی گئی ہیں۔ بولی لگانے والوں کو میٹنگ میں ذاتی طو رپر یا ورچوئل طور پر شامل کرنے کا متبادل فراہم کیاگیا تھا۔ کوئلے کی فروخت کے لئے 38 کوئلہ کانوں کی نیلامی عمل 18 جون 2020 کو کوئلہ کی وزارت کی طرف سے شروع کیاگیا تھا۔ تکنیکل بولی داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 ستمبر 2020 کو دوپہر 2 بجے تک تھا۔

آن لائن بولیوں کو وی کوڈ (ڈی کریڈٹ) کیاگیا اور بولی لگانےو الوں کی موجودگی میں الیکرونیکلی کھولا گیا۔اس کے بعد بولی لگانے والوں کی موجودگی میں آف لائن بولی دستاویزات والے سیل بند لفافے میں بھی کھولے گئے۔ اسکرین پر بولی لگانے والوں کے لئے پورا عمل نمایاں کیاگیا تھا۔

23کوئلہ کانوں کے لئے کل 76 نیلامیاں وصول کی گئیں۔ 19 کوئلہ کانوں کے لئے دو یا زیادہ نیلامیاں وصول کی گئیں۔

ایک کثیر تادیبی تکنیکل قدر وقیمت کا اندازہ لگانے والی کمیٹی کے ذریعے بولیوں کی قیمت کا اندازہ لگایا جائے گااور تکنیکی کوالیفائیڈ (اہل) بولی لگانے والوں کو الیکٹرک نیلامی میں شرکت کے لئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ اس بولی کا اہتمام 19 اکتوبر 2020 سے ایم ایس ٹی سی پورٹل پر کیا جائے گا۔

..................................

 

   م ن، ح ا، ع ر                                                                                        

U-5988



(Release ID: 1660718) Visitor Counter : 136