عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ، ڈوڈا ، اودھم پوراورریاسی اضلاع میں23شاہراہوں اورپُلوںکا افتتاح کیا
تقریباََ 73 کروڑروپے کی لاگت کے ان پروجیکٹوں سے اس خطے میں 35000سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا
Posted On:
30 SEP 2020 6:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم اکتوبر 2020: شمال مشرقی خطے کی ترقیات ( ڈونئیر)کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج )،پی ایم او ،پرسنل ،عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اورخلا کے و زیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں خطے میں کٹھوعہ ،ڈوڈا ،اودھم پور اور راسی اضلاع میں آج 23شاہراہوں اور پلو ںکا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوںکی لاگت تقریباََ 73 کروڑروپے ہے اور اس کی لمبائی 111 میٹر ہے جس سے اس خطے کے 35000 عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ان 23 پروجیکٹوں میں تمام موسموں میں رابطے کے لئے پی ایم جی ایس وائی کے تحت 15 شاہراہوں کی تعمیر اورلوگوں کے بہتررابطے کے لئے 8 پل شامل ہیں۔ان پروجیکٹو ں کا ای –افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہاکہ گزشتہ چند مہینوں میں کووڈ-19 وبا کے ذریعہ درپیش سنجیدہ چیلنجوں کے باوجود، چند کے علاوہ تمام پروجیکٹوںکو مقررہ مدت میں مکمل کرلیا گیا۔انہوں نے زوردے کر کہا کہ وبا کے چیلنجوں کے باوجود ملک میں ترقیاتی عمل پر خاص طور پر ، جموں کشمیر کے زیر انتظام علاقے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے ۔انہیں یہ مطلع کیا گیا تھا کہ اس تاریخ تک اس سال 1150 کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی گئیں جبکہ گزشتہ برس 800 کلومیٹر طویل شاہراہیں ہی تعمیر کی گئی تھیں۔
ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی سرکار کے گزشتہ 6 برسوںمیں کام کرنے کے ماحول ایک عمیق تبدیلی آئی ہے اور پروجیکٹوں کو ضرورت بر مبنی معاملات کی بنیاد پر پورا کیا جارہا ہے نہ کہ کسی دیگر سفارشات کی بنیاد پر ۔ انہوں نے کہا کہ اودھم پور، کٹھوعہ اور ڈوڈا کے سخت ترین پہاڑی سلسلے کے لئے پی ایم جی ایس وائی فنڈ میں سے تقریباََ دو تہائی رقم کا مختص کرنا اس بات کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پی ایم جی ایس وائی فنڈس کے 4175 کروڑروپے میں سے تقریباََ 3884 کروڑروپے مذکورہ بالا تین علاقوں کو فراہم کرائے گئے۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اعادہ کیا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سب پر اس بات کے لئے زوردیا ہے کہ مکمل ترقیاتی پروجیکٹوں کو باقاعدہ افتتاح کے انتظارمیں ڈالنے کے بجائے فو راََ ملک کے عوام کے سپردکردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکار لوگوں کی ضروریات کو ترجیح دیتی ہے اور یہ کہ عوام الناس کو مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے باقاعدہ افتتاح کے نام پر کسی بھی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ان تمام پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے دوران مکمل کرنے کی پابند ہے جو گزشتہ 6 برسوںمیں شروع ہوئے ہیں اورجنہیں کووڈ-19 جیسے بحران کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔
راسی ضلع میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی ایک تفصیل فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ راسی ضلع میں دنیا کا سب سے اونچائی پر ریلوے پل تعمیر کیا جارہا ہے جو کہ فرانس میں پیرس کے مقام پر ایفل ٹاور سے 35 میٹر زیادہ اونچا ہے۔
آخر میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حکام پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کی پابندی کریں اور زمین کے حصول میں تیزی لائیں نیز جنگلات کی صفائی کو ترجیحی بنیاد پر پورا کریں تاکہ ترقیاتی کام بلارکاوٹ جاری رہے۔
*************
م ن۔اع ۔رم
U- 5998
(Release ID: 1660698)
Visitor Counter : 227