ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہندوستان اور آسٹریلیا نے ہنر مندی کے ایجنڈے پر اپنی ساجھیداری کو مزیدمستحکم کیا
ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت اور آسٹریلیا کے ہائی کمیشن نے پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت میں تعاون کے لئے میٹنگ منعقد کی
Posted On:
30 SEP 2020 8:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم اکتوبر 2020: ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای )اور آسٹریلیا کے ہائی کمیشن نے پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت میں تعاون کے لئے میٹنگ منعقد کی۔ہندوستان اور آسٹریلیا نے پیشہ ورانہ تعلیم اورتربیت (وی ای ٹی )کو حمایت فراہم کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش میں ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کا ری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندراناتھ پانڈے اور آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جناب بیری اوفاریل نے ،ترجیحی صنعت کے شعبوں میں ، پیشہ ورانہ معیارات کےفروغ کو مزید بڑھانے کے لئے ڈبلیو ای ٹی میں تعاون کو عملی صورت دینے اور نافذ کرنے کے لئے آج ایک ورچوول میٹنگ میں شرکت کی ۔
یہ میٹنگ، 4جون 2020 کو ہندوستان کے وزیر اعظم اور آسٹریلیا کے وزیراعظم کے درمیان منعقدہ ، ’’ہندوستان –آسٹریلیا لیڈروں کی ورچوول سربراہ کانفرنس‘‘ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس سے قبل اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان ایک جامع متنوع ساجھیداری کی دستاویزکے لئے مشترکہ بیان جاری کیا گیاجس میں مہارت کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت اور تعلیم نیز مہارت کے محکمے کے درمیان ، پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت میں تعاون سے متعلق ایک مفامت نامے کا اعلان کیا گیا ۔
میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ہونے والی مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں مستحکم پیش رفت حاصل کرنے پر زور دیا۔کووڈ کے بعدکے دور پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر پانڈے نے ہندوستان کی مہارت کی ترجیحات کو اجاگر کیا جس میں صحت کے شعبے میں روزگار کے رولز اور بہتر طریقے پر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی اورتحرکات کی تفصیلات شامل ہیں۔یہ اسکولی تعلیم میں پیشہ ورانہ تعلیم کو بہت زیادہ بڑھانے میں نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق ہندوستان کے لئے اعلیٰ ترجیحاتی شعبے ہیں اور اس تناظر میں آسٹریلیا کے ساتھ شراکت داری انتہائی اہم ہونی چاہئے۔
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جناب بیری او فاریل نے کہا ’’ مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ دونوں ممالک میں مہارت کے ایجنڈے پر مرکوز طریقہ کاروضع کرنے میں ہماری مزیدمدد کرے گی۔اس ساجھیداری کے ذریعہ ہم مہارت کے ترجیحاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے ایک اشتراکی اور واضح عملی منصوبہ تیار کرسکیں گے۔
علاوہ ازیں جوائنٹ میٹنگ میں ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب پروین کمار ، ایم ایس ڈی ای کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ جوٹھیکا پٹنکرنے بھی شرکت کی ۔اس میٹنگ میں صنعتی شعبوں جیسے اہم نکات پر توجہ مرکوزکرتے ہوئے اشتراکی پروگراموں کے نفاذ اور مشترکہ منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیا گیا نیزدونوں ملکوں میں تربیت کار اور تجزیہ کاروں کی صلاحیت اور معیار کوفروغ دینے ، انٹرن شپ اور ایپرینٹس شپ کے تبادلے اور وی ای ٹی خدمات فراہم کرنے والوں اور صنعت کے درمیان رابطوں کی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زوردیا گیا۔
یہ مفاہمت نامہ متعلقہ وی ای ٹی نظاموں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور بہترین عوامل کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان نئی راہیں ہموار کرے گا۔اس سمجھوتے سے ساتھ ہی ، مل کر کام کرنے کے نئے طریقے اور ممکنہ شراکت داری کے ان شعبوں کے لئے نئی راہیں شناخت کرنے میں مددملے گی، جن میں ایک دوسرے کے ساتھ صنعتی تعلق کے باہمی ترجیحاتی شعبے ، معیارکو یقینی بنانے کے ماڈلز اورتعلیم فراہم کرنے کے معیارات شامل ہیں۔ابھی تک ایم ایس ڈی ای میں 8 ملکوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں جن میں جاپان ، متحدہ عرب امارات ، سوئیڈن ،سعودی عربیہ ،روس ، فن لینڈ اور مراکوشامل ہیں۔یہ مفاہمت نامے مہارتی پیشہ ورانہ تعلیم اورتربیت کے شعبوںمیں تعاون کے لئے طے پائے گئے ہیں۔
اس ساجھیداری سے حکومتوں اور تربیت فراہم کرنے والوں کے درمیان قریب ترین روابط کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور اس طرح دونوں ممالک میں وی ای ٹی کے لاکھوں سیکھنے والوں کے لئے مواقعوں کے نئےشعبے کھلیں گے۔
مہارت کے فروغ سے متعلق مزیدمعلومات کے لئے براہ مہربانی درج ذیل دئے گئے لنک کو چیک کریں:
Facebook: www.facebook.com/SkillIndiaOfficial; Twitter: @MSDESkillIndia;
YouTube: https://www.youtube.com/channel/UCzNfVNX5yLEUhIRNZJKniHg
*************
م ن۔اع ۔رم
U- 5994
(Release ID: 1660571)
Visitor Counter : 116