بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے 44ویں سالانہ عام میٹنگ کی


کمپنی کی انتظامیہ نے سال 20-2019کے لئے 1.50روپے فی اکوئٹی شیئرمنافع دینے کی سفارش کی

کووڈوباء کے باوجود پی ایس یو کے مالی سال 20-2019میں ٹیکس  کٹوتی کے بعد خالص منافع ( پی اے ٹی) 3007.171کروڑروپے رہا؛  سی ایم ڈی        این ایچ پی سی

Posted On: 29 SEP 2020 7:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،29ستمبر: این ایچ پی سی لمیٹڈ نے 29ستمبر ، 2020کو فریدآباد کے اپنے کارپوریٹ آفس سے میڈیاکانفرنسنگ کے ذریعہ 44ویں سالانہ عام میٹنگ ( اے جی ایم ) کی ۔ کمپنی کی انتظامیہ نے سال 20-2019کے لئے 1.50فی اکوئٹی شیئرمنافع دینے کی سفارش کی ۔جس میں مارچ 2020میں اداکئے گئے 1.18فی اکوئٹی شیئرکاعبوری منافع بھی شامل ہے ۔ جناب اے کے سنگھ ، سی ایم ڈی ، این ایچ پی سی نے اے جی ایم میں شیئرہولڈروں سے خطاب کیا جہاں این ایچ پی سی بورڈ کے ارکان اورکمپنی سکریٹری ، این ایچ پی سی بھی موجود تھے ۔ سی ایم ڈی نے کووڈ ۔19وباکے سبب پیداشدہ چیلنجوں کے باوجود این ایچ پی سی کو ملی اہم حصولیابیاں کو اجاگرکیا۔ جناب سنگھ نے بتایاکہ کمپنی کو مالی سال 20-2019کے دوران کل 9771.59کروڑروپے کا ریونیوملا، آپریشن سے کل ریونیو8735.41کروڑملا اورٹیکس کٹوتی کے بعد خالص منافع 3007.17کروڑروپے رہا۔

 

 

29ستمبر، 2020کوویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے منعقد ہ این ایچ پی سی کی 44ویں  سالانہ عام میٹنگ میں جناب اے کے سنگھ ، سی ایم ڈی ، این ایچ پی سی کے ساتھ جناب رتیش کمار، ڈائرکٹر( پروجیکٹس) ، جناب این کے جین ،ڈائرکٹر( عملہ ) ، جناب این کے متل ، ڈائرکٹر( مالیات ) ، جناب وائی کے چوبے ، ڈائرکٹر( تکنیکی ) ، جناب آرکے گوئل، چیف جنرل منیجر(مالیات ) اورجناب وجے گپتا ، کمپنی سکریٹری ، این ایچ پی سی

 

جناب سنگھ نے یہ بھی کہاکہ این ایچ پی سی نے مالی سال 19-2018کے دوران پچھلے سال کے 24193ملین یونٹ ( ایم یو) پیداوارکی اعلیٰ ترین حدسے زیادہ کل 26121ملین یونٹ ( ایم یو ) ( بجلی ) پیداکیا جو اب تک کا سب سے زیادہ سالانہ پیداوارکی سطح ہے ۔ جناب اے کے سنگھ نے کارپوریٹ انسالوینسی ریزولیوشن پروسیس ( سی آئی آرپی ) کے ذریعہ سکم میں تیستاوائی ایچ  ای پروجیکٹ( 500میگاواٹ ) کے نفاذ کے لئے مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی کے طورپر لینکو ٹیسٹا ہائیڈروپاورلمیٹڈکے کامیاب حصول کے بارے میں جانکاری دی ۔ اسی طرح کمپنی ( این ایچ پی سی ) کو سکم میں رنگت اسٹیج ۔VIایچ ای پروجیکٹ ( 120میگاواٹ ) کو نافذ کرنے والی کمپنی جل پاورکارپوریشن لمیٹڈکے کریڈیٹرکی کمیٹی کے ذریعہ کامیاب عہد درخواست گزار( ریزولیوشن ایپلی کینٹ ) قراردیاگیاہے ۔ انھوں نے شیئرہولڈروں کو دیبانگ ملٹی پرپزپروجیکٹ

( 2800میگاواٹ ) کے لئے مرحلہ -2کی فاریسٹ کلیئرنس کی بھی جانکاری دی ۔

جناب سنگھ نے اڈیشہ ریاست میں تکنیکی تجارتی لحاظ سے کارآمد500میگاواٹ کی فلوٹنگ شمسی توانائی پروجیکٹ کا منصوبہ بنانے اورڈیولپ کرنے کے لئے اڈیشہ لمیٹڈ کے گرین انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جی ای ڈی سی اوایل ) کے ساتھ مشترکہ کاروباری کمپنی (جے وی سی )بنانے کے لئے مفاہمت نامے پردستخط ہونے کی اطلاع دی ۔ اس کے ساتھ نیپال میں مشترکہ  تعاون  کے تحت ہائیڈروپاورپروجیکٹ ڈیولپ کرنے کے لئے حکومت کی ملکیت والی ہائیڈروالیکٹریسٹی انویسٹ منٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( ایچ آئی ڈی سی ایل ) کے ساتھ مفاہمت نامے پردستخط ہونے کی بھی جانکاری دی ۔ انھوں نے  آگے کہاکہ کمپنی کی زیرتعمیر تنصیبی صلاحیت 2800میگاواٹ ہے اور5945میگاواٹ کی تنصیبی صلاحیت والے ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کلیئرنس یا منظوری کے مرحلے میں ہیں ۔

خطاب کے دوران دیگراہم نکات میں شری اے کے سنگھ ، سی ایم ڈی نے شمسی اورپن بجلی کو بڑھانے کی کوششوں کو شامل کیا۔کمپنی نے  حکومت ہند کی جدیداورقابل تجدید توانائی کی وزارت ( ایم این آرای ) کی الٹرامیگارینوایبل انرجی پاورپارکس (یوایم آرای پی پی ) اسکیم کے تحت اڈیشہ اورتلنگانہ میں ہرایک میں 500-500میگاواٹ اورکیرالا500میگاواٹ کی فلوٹنگ شمسی پروجیکٹوں کی شروعات کی ہے ۔ کمپنی کو اڈیشہ میں سولرپارک کی صلاحیت ( 100میگاواٹ سے بڑھا کر140میگاواٹ ) بڑھانے کے لئے ایم این آرای سے بنیادی طورپر منظوری مل چکی ہے جس میں 40میگاواٹ اور100میگاواٹ کے دوپروجیکٹوں کو ڈیولپ کرنے کا منصوبہ ہے ۔اس کے علاوہ دیگرریاستوں /مرکز کے زیرانتظام خطوں جیسے تلنگانہ ( 293میگاواٹ ) ، تمل ناڈو (2x25میگاواٹ ) اورلیہہ ( 50میگاواٹ ) میں یوٹلٹی اسکیل شمسی پروجیکٹوں کو ڈیولپ کرنے کے امکانات کا بھی پتہ لگایاگیاہے ۔

این ایچ پی سی نے شمسی توانائی ڈیولپرس کو انٹراسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم ( آئی ایس سی ایس ) کے لئے گرڈ سے مربوط کل 2000میگاواٹ کی فوٹووولیٹک پروجیکٹوں کے لئے لیٹرآف ایوارڈ ( ایل اواے ) جاری کئے ہیں ۔ این  ایچ پی سی ذیلی کمپنیوں اور مشترکہ کاروباری اداروں کے توسط سے 2258میگاواٹ کی تنصیبی صلاحیت والے کئی دیگرپروجیکٹ کو بھی شرو ع کررہاہے ۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ دہائی کے اختتام تک این ایچ پی سی اپنی ذیلی کمپنیوں اورمشترکہ کاروباری اداروں کو ملاکر 20000میگاواٹ کی تنصیبی صلاحیت حاصل کرلے گا۔اے جی ایم میں کمپنی کی کارکردگی کے سلسلے میں ارکان کے مختلف سوالوں کا جواب بھی دیاگیاہے ۔

***************

                                                                                                                                                 

)م ن۔   ن ا۔ ع آ:)

U-5972


(Release ID: 1660272) Visitor Counter : 182