بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے آر ایم زیڈ گروپ کے چند ریئل اسٹیٹ پروجیکٹوں کی تحویل اور بروک فیلڈ پرائیویٹ کیپٹل(ڈی آئی ایف سی)لمٹیڈ کے ذریعے کوورکس میں 100 فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کو منظوری دی
Posted On:
29 SEP 2020 7:54PM by PIB Delhi
ہندوستانی کمپٹیشن کمیشن نے کمپٹیشن ایکٹ، 2002کی شق (1)31کے تحت آرایم زیڈ گروپ کے چند ریئل اسٹیٹ پروجیکٹوں کی تحویل اور بروک فیلڈ پرائیویٹ کیپٹل(ڈی آئی ایف سی)لمٹیڈ کے ذریعے کوورکس میں 100 فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کو منظوری دی۔
تحویلی ادارہ بروک فیلڈ پرائیویٹ کیپٹل (ڈی آئی ایف سی)لمٹیڈ سے تعلق رکھنے والی نو تشکیل کمپنی ہوگی۔
جن ریئل اسٹیٹ پروجیکٹوں کی تحویل کی جانی ہے، ان کا تعلق کاروباری ریئل اسٹیٹ کو پٹّہ پر دینے کی تجارت سے ہے۔یہ تمام پروجیکٹ آر ایم زیڈ انفوٹیک پرائیویٹ لمٹیڈ، آر ایم زیڈ گلیریا(انڈیا) پرائیویٹ لمٹیڈ، آر ایم زیڈ نارتھ اسٹار پروجیکٹس پرائیویٹ لمٹیڈ، آر ایم زیڈ ایکو ورلڈ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمٹیڈ اور آر ایم زیڈ ایزیور پروجیکٹس پرائیویٹ لمٹیڈ کے ماتحت ہیں۔
کوورکس کام کرنے کے مقامات پر ڈیسک ؍سیٹ مہیا کرنے کے کاروبارمیں مصروف عمل ہے۔
سی آئی سی کا تفصیلی آرڈر جلد ہی منظر عام پر آنے والا ہے۔
********
م ن۔ق ت۔ن ع
(U: 5970)
(Release ID: 1660252)
Visitor Counter : 98