نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مشن اولمپک سیل نے میرا بائی چانو کی بیرون ملک تربیت اور باز آباد کاری کی منظوری دے دی، کھیل کود کے وزیر نے کہا کہ اولمپک ایتھلیٹوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی
Posted On:
28 SEP 2020 8:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28؍ستمبر، مشن اولمپک سیل (ایم او سی) کی آج ایک آن لائن میٹنگ میں شوٹنگ، بیڈ منٹن، باکسنگ، پارا اسپورٹ، ویٹ لفٹنگ اور ہاکی کے ایتھیلٹس کے لئے زائد ڈیڑھ کروڑ روپے کی مالی تجاویز پر غور کیا۔ یہ کھلاڑی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کا حصہ ہیں۔ اس کمیٹی نے ویٹ لیفٹر میرا بائی چانو کی تقریبا 40 لاکھ روپے کی اُس تجویز کو منظور کرلیا جس کے تحت انہیں امریکہ کے کینساس میں دو مہینے تربیت دی جائے گی۔ ان کے ساتھ ان کے کوچ اور فیزیو تھراپسٹ بھی ہوں گے۔ انہیں ایک پرانی چوٹ سے ابھرنا بھی ہے، اس کے اخراجات بھی اس میں شامل ہیں۔ اس فیصلے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ ہماری مکمل توجہ اپنے اولمپک کے رخ پر تیاریاں کرنے والے ایتھیلٹوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر ہے۔ کمیٹی کے ماہرین نے یہ محسوس کیا کہ میرا بائی کو امریکہ میں تربیت کے ساتھ ساتھ بحال ہونے کی بہتر سہولت ملے گی۔ اس لئے ان کے کوچ اور فیزیو تھراپسٹ بھی ان کے ساتھ شامل سفر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس سفر سے انہیں اولمپک کی تیاری میں مدد ملے گی۔
دیگر فیصلے حسب ذیل ہیں:
شوٹنگ:
کمیٹی نے شوٹروں کی یہ تجویز منظور کرلی کہ انہیں گولیاں اور دیگر سازو سامان حاصل کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر وہ اپنے رہائشی احاطے کی رینج میں تربیت حاصل کرسکیں۔ کمیٹی نے انجم مودگل اور معراج احمد خان کی تجاویز بھی منظور کرلیں، جن کا تعلق ان کے آلات اور تربیتی ضرورتوں سے ہے۔
باکسنگ:
کمیٹی نے وکاس کرشن اور ان کے ذاتی کوچ روم سمس جونیئر کی امریکہ میں تین ماہ کے تربیتی پروگرام کی توسیع کردی۔ جس کا اطلاق 7 ستمبر سے ہوگا۔
بیڈمنٹن:
کمیٹی نے تین کھلاڑیوں کدامبی سری کانت، سائنا نہوال اور لکشیہ سین کی ڈینش اوپن سپر 750 میں شرکت کو منظور دے دی ہے۔ مزید بر آں کمیٹی نے ڈنمارک میں سین کی تربیت اور سار لور لکس اوپن میں شرکت کی بھی منظوری دے دی۔
پارا اسپورٹ:
کمیٹی نے شرد کمار کے کوچ یووین نیکیتن کی کوچنگ فیس کی منظوری دے دی، جو ٹوکیو پارا اولمپک تک ایک سال کے لئے ہوگی۔
ہاکی:
کمیٹی نے مردوں کی ہندوستانی ہاکی ٹیم کی یہ تجویز منظور کرلی کہ غیر ملکی فیزیو تھراپسٹ کی روانگی کے بعد ابتدائی طور پر تین مہینے کے لئے فیزیو تھراپسٹ آر وی کنن کو تقرری دی جائے۔
کمیٹی نے ان اقدا مات پر بھی غور کیا جن کے تحت ایس اے آئی مراکز میں زیر تربیت تمام ایتھلیٹوں کو کووڈ – 19 سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ کمیٹی کے میڈیکل ماہرین نے اس ضرورت کی تکمیل پر دوبارہ زور دیا کہ ماہرین ، ایس اے آئی اور ریاستی ایس او پی کی طرف سے قرنطینہ کا جو عمل وضع کیا ہے، اس کی سختی سے پابندی کی جائے تا کہ لاشعوری طور پر بھی کسی میں وائرس منتقل نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- ع س- ق ر)
U-5937
(Release ID: 1659986)
Visitor Counter : 146