امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 2020-21 میں ہریانہ اور پنجاب میں دھان / چاول کی جلد خریداری

Posted On: 26 SEP 2020 12:34PM by PIB Delhi

 

دھان اور چاول کےلئے خریف مارکیٹنگ سیزن(کے ایم ایس) 2020-21 یکم اکتوبر 2020 سے سبھی خریداری والی ریاستوں میں شروع ہونے کے لئے تیار ہے اور ریاستی خریداری ایجنسیاں بشمول ایف سی آئی آسانی سے خریداری کے کاموں کو انجام دینے کےلئے تیار حالت میں ہے۔

تاہم ، ہریانہ اور پنجاب کی  'منڈیوں' میں دھان کی جلدی آمد کے پیش نظر ، حکومت ہند نے ان دونوں ریاستوں میں دھان / چاول کے لئے خریداری کے کاموں کو فوری طور پر آج سے یعنی 26 ستمبر 2020 سے نافذ کرنے کے لئے منظوری دے دی ہے،تاکہ کاشتکاروں کو کم از کم امدادی قیمت  (ایم ایس پی) پر جلد از جلد اپنی پیداوار فروخت کرنے میں سہولت فراہم کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہریانہ اور پنجاب میں 26 ستمبر 2020 سے دھان / چاول کی خریداری کے کام شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

************

م ن ۔ا م                                                                  

5883:U

 



(Release ID: 1659478) Visitor Counter : 109