کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت ، ڈنمارک نے دانشورانہ املاک کے تعاون سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 26 SEP 2020 12:52PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کی وزارت اور صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی) نے آج ڈنمارک کی سلطنت کے تحت صنعت و تجارت اور مالی امور کی وزارت کے ڈنمارک کے پیٹنت اور ٹریڈ مارک دفتر کے ساتھ دانشوارانہ املاک کے تعاون کے میدان میں ایک مفاہمت پر دستخط کئے ۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر گرو پرساد موہاپاترا اور ڈنمارک کے سفیر جناب فریڈی سوانے نےاس کے لئے ایک باضابطہ دستخطی تقریب کا انعقاد کیا۔

image001RV4N.jpg

مرکزی کابینہ نے 15.09.2020 کو اپنی ایک میٹنگ میں ڈنمارک کودانشورانہ املاک کے شعبہ میں تعاون کےلئے مفاہمت نامے پر دستخط کےلئے منظوری دے دی تھی۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دانشورانہ املاک کے شعبہ میں مندرجہ ذیل طریقوں سے تعاون میں اضافہ کرنا ہے:

الف) دونوں ممالک کے عوام ، حکام ، کاروبار اور تحقیقی اور تعلیمی اداروں  کے مابین آئی پی بیداری پر بہترین طریق کار ، تجربات اور علم کا تبادلہ۔

ب) تربیتی پروگراموں میں تعاون ، ماہرین کا تبادلہ ، تکنیکی تبادلے اور آگے بڑھنے کی سرگرمیاں۔

ج) پیٹنٹ ، ٹریڈ مارک ، صنعتی ڈیزائن اور جغرافیائی اشارے کے لئے درخواستوں کے حل کے لئے عمل اور معلومات کے بہترین تبادلوں کے ساتھ ساتھ آئی پی حقوق کے تحفظ ، نفاذ اور استعمال۔

د) جدت طرازی کے منصوبوں کا نفاذ اور آٹومیشن اور آئی پی میں نئے دستاویزات اور انفارمیشن سسٹم کی ترقی اور آئی پی کے انتظام کے طریقہ کار کی ترقی میں تعاون۔

ی) روایتی علم کی کس طرح حفاظت کی جائے،اسے سمجھنے کے لئے تعاون؛ جس میں روایتی علم کے استعمال سے متعلق ڈیٹا بیس اور موجودہ آئی پی سسٹم میں آگاہی بڑھانا شامل ہے۔

دونوں فریق مفاہمت نامہ پر عمل درآمد کے لئے دو سالہ ورک پلان تیار کریں گے جس میں تعاون کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے تفصیلی دائرہ کار شامل کیا جائے گا ، جس میں عمل کی وسعت بھی شامل ہے۔

یہ مفاہمت نامہ ہندوستان اور ڈنمارک کے مابین تعاون کو فروغ دینے میں بہت طویل سفر طے کرے گا ، اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا ، خاص طور پر دوسرے ملک میں عمل پیرا ہونے والے بہترین طریقوں کے معاملے میں۔ یہ عالمی جدت طرازی میں ایک اہم کھلاڑی بننے اور قومی آئی پی آر پالیسی ، 2016 کے مقاصد کو آگے بڑھانے کی طرف ہندوستان کے سفر میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

******

م ن ۔ا م  

                                                                                   5882:U

 

 



(Release ID: 1659475) Visitor Counter : 128