ریلوے کی وزارت
این ایچ ایس آر سی ایل نے 28 فولادی پلوں اور ایم اے ایچ ایس آرکوریڈور کے لیے وڈوڈرا اور احمد آباد کے درمیان 88 کلو میٹر کے پل راستے کے لیے نیلامی کا اہتمام کر رہی ہے
Posted On:
25 SEP 2020 8:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25 ستمبر، این ایچ ایس آر سی ایل نے 28 فولادی پلوں اور ایم اے ایچ ایس آر کوریڈو کے لیے وڈوڈرا اور احمدآباد کے درمیان 88 کلو میٹر کے پل راستے کے لیے ٹیکنیکل نیلامی کا اہتمام کر رہی ہے۔
فولاد کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے 70000 ایم ٹی فولاد کی مانگ۔
نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن نے آج ممبئی –احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کے دو پیکیجوں کے لیے تکنیکی نیلامی کی آج شروعات کر رہی ہے۔(1) ریلوے لائنوں، دریاؤوں، شاہراہوں، روڈ کراسنگ اور دیگر ڈھانچوں کو پار کرنے کے لیے 28 فولادی پلوں کی تعمیر(پی-4)، (2) گجرات میں وڈوڈرا اور احمدآباد کے درمیان اندازاً 88 کلو میٹر پل راستے کا ڈیزائن اور تعمیر، جس میں آنند/ ناڈیاڈ میں اونچائی پر ایچ ایس آر اسٹیشن کی تعمیر، (سی-6) 5 پل اور 25 کراسنگ۔
مندرجہ ذیل بولی لگانے والوں نے ٹینڈر کے عمل میں حصہ لیا تھا:
28 فولاد پلوں (پیکیج پی -4) کی خریداری اور تعمیر کے لیے نیلامی میں حصہ لینے والے:
- ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹڈ
- افکانز انفراسٹرکچر لمیٹڈ
- بریتھویٹ اینڈکمپنی لمیٹڈ کنسورشیم
- برج اینڈ روڈ کمپنی (انڈیا) لمیٹڈ
- این سی سی لمیٹڈ
- جے ایم سی پروجیکٹس (انڈیا) لمیٹڈ اینڈراہیل انفراٹیک لمیٹڈ
- آئی ایس جی ای سی ہیوی انجینئرنگ لمیٹڈ – ایم اینڈ بی انجینئرنگ لمیٹڈ کنسورشیم
- لارسن اینڈ ٹوبرو- آئی ایچ آئی انفرانسٹرکچر سسٹم کنسورشیم
ان میں سے ایک سے سات نمبر شمار تک بھارتی کمپنیاں ہیں اور نمبر شمار 8 پر بھارت اور جاپانی کمپنی کے درمیان ایک کنسورشیم ہے۔
88 کلومیٹر پل راستے کے ڈیزائن اور تعمیر نیز آنند / ناڈیاڈ ا سٹیشن (پیکیج سی-6) کی نیلامی میں حصہ لینے والے:
1: افکانونز انفراسٹرکچر لمیٹڈ۔ آئی آر آر سی او این انٹرنیشنل لمیٹڈ - جے ایم سی پروجیکٹس انڈیا لمیٹڈ۔ کنسورشیم
2: این سی سی لمیٹڈ - ٹاٹا پروجیکٹ لمیٹڈ- جے کمار انفرا پروجیکٹس لمیٹڈ- ایچ ایس آر کنسورشیم
3: لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ
یہ تینوں بولی لگانے والے کمپنیاں بھارتی ۔
اندازہ ہے کہ 28 فولادی پلوں کی تیاری میں تقریباً 70000 میٹرک ٹن فولاد استعمال کیا جائے گا۔
این ایچ ایس آر سی ایل نے بھارت کے پہلے ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کی زبردست مانگ کے تعلق سے فولاد کی صنعتوں کو پہلے ہی آگاہ کردیا ہے۔
ان نیلامیوں کے کھلنے سے 64 فیصد تکنیکی بولیاں (508 کلو میٹر میں سے 325 کلو میٹر)ایم اے ایس ایس آرکی کل تعمیر میں جس میں12 میں پانچ (5) ایچ ایس آر اسٹیشن (واپی، بلیمورا، سورت، بھروچ اور آنند / ناڈیاڈ) اورسورت میں ایک ٹرین ڈپو زیر تعمیر ہیں۔ اس سے پہلے اس ہفتے میں این ایچ ایس آر سی ایل نے گجرات میں واپی اور وڈوڈرا کے درمیان 237 کلو میٹر طویل پل راستے کے لیے تکنیکی نیلامی کھولی تھی۔ جس میں4 اونچے ایس ایس آر اسٹیشن سورت میں ایک ٹرین ڈپو شامل ہے جس میں سات سرکردہ بھارتی بنیادی ڈھانچے کی کمپنیوں پر مشتمل تینوں بولی لگانے والوں نے شرکت کی تھی۔
ان ٹینڈروں سے بھارت کی فولاد اور سیمنٹ کی صنعتوں کو اور ان کی متعلقہ سپلائی چینوں کو بہت زیادہ فروغ حاصل ہوگا۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:5868
(Release ID: 1659469)
Visitor Counter : 129